پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

’’اللہ جس کو عزت دیتا ہے کوئی اس کو ذلت نہیں دے سکتا‘‘ عمران خان نے اپنی اولاد کیلئے 10روپے تک نہیں بھیجے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

حسن ابدال(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ تاریخ ثابت کرے گی کہ عمران خان ملک کو مسائل سے نکالے گا، میرا ایمان ہے عمران خان ملک سے مہنگائی،بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔جمعہ کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1521 میں بابا گرونانک یہاں تشریف لائے تھے،

سکھوں کیلئے رہائش کا بہت مسئلہ تھا، ریلوے اسٹیشن پرسکھوں کیلئے بڑے مہمان خانے بنائے گئے ہیں۔ایم ایل ون کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ 16سال پہلے ایم ایل ون پرکام شروع کیا، ایکنک نیایم ایل ون کی منظوری دیدی ہے، 90 فیصد مقامی لیبرہوگی۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ 33780 مزدوروں کا ٹیکنیکل الاؤنس اپنی جیب سے بڑھا دیا ہے، ڈرائیورالاؤنس میں اضافہ کیا،مزدورخوش ہوگا تو ٹرین چلے گی، کوروناکی وجہ سے5ماہ ٹرین آپریشن بند رہا، ریلویمیں کرپشن پرزیروٹالیرنس ہے۔انہوںنے کہاکہ مخالف جلتے ہیں کہ عمران خان ملک کو آگے لیکر جارہا ہے، تاریخ ثابت کرے گی کہ عمران خان ملک کو مسائل سے نکالے گا، میراایمان ہے کہ عمران خان ملک سے مہنگائی،بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔وزیراعظم  یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان کو تمام تر مسائل سے نجات دلائی جائے و ہ وقت دور نہیں جبکہ قوم نیا پاکستان دیکھے گی ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک کی ترقی نہ چاہنے والے ہرچور ڈاکواورلٹیرے سے لڑرہے ہیں، عمران خان نے منی لانڈرنگ نہیں کی، کوئی ٹی ٹی نہیں لگائی، عمران خان نے اپنی اولاد کیلئے 10روپے تک نہیں بھیجے، االلہ جس کو عزت دیتا ہے کوئی اس کو ذلت نہیں دے سکتا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…