منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

چوری کا الزام،امریکہ اورچین آمنے سامنے،بات بڑھ گئی

datetime 6  جولائی  2015
A man types on a computer keyboard in Warsaw in this February 28, 2013 illustration file picture. One of the largest ever cyber attacks is slowing global internet services after an organisation blocking "spam" content became a target, with some experts saying the disruption could get worse. To match INTERNET-ATTACK/ REUTERS/Kacper Pempel/Files (POLAND - Tags: BUSINESS SCIENCE TECHNOLOGY)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)چوری کا الزام،امریکہ اورچین آمنے سامنے،بات بڑھ گئی،امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے چین پر تجارتی راز اور حکومت کی معلومات چرانے کا الزام عائد کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انھوں نے چین پر ان تمام چیزوں کو ہیک کرنے کا الزام عائد کیا جو امریکہ میں اپنی جگہ سے نہیں ہلتے کے ساتھ ساتھ نگرانی میں اضافے پر زور دیا خیال رہے کہ رواں سال کے اوائل میں امریکی حکام نے امریکی حکومت کی ایجنسی میں وسیع پیمانے پر ریکارڈز کی ہیکنگ کے سلسلے میں چین پر سب سے زیادہ شبہ ظاہر کیا تھاچین نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے امریکی دعوے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھانیو ہیمشائر میں اپنی صدارتی امیدواری کی مہم کی ایک تقریب میں سابق وزیر خارجہ اور امریکہ کی سابق خاتونِ اول ہلیری کلنٹن نے کہا کہ چین دفاعی کنٹریکٹروں سے راز چرا رہا تھا اور ’اس نے حکومت کی وسیع معلومات اڑا لیں تاکہ اسے سبقت حاصل رہےانھوں نے کہا کہ وہ چین کی پرامن ترقی چاہتی ہیں تاہم امریکہ کو ’پوری طرح سے چوکنا‘ رہنے کی ضرورت ہے۔ہلیری کلنٹن نے کہا کہ چین کی فوج میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے وہ عسکری تنصیبات قائم کر رہے ہیں جن سے فلپائن جیسے ان ممالک کو خطرہ ہے جن کا ہمارے ساتھ معاہدہ ہے کیونکہ وہ متازع زمین پر یہ تعمیرات کر رہے ہیں۔امریکی حکام نے آفس آف پرسونل مینجمنٹ (او پی ایم) کے اعدادوشمار کے سلسلے میں ہونے والی بڑی چوری کا الزام چین پر عائد کیا تھا جس میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وفاقی حکومت کے کمپیوٹرز سے 40 لاکھ ملازمین کے اعدادوشمار اڑا لیے گئے ہوں۔امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ جیمز کلیپر نے معاملے میں چین کو نمایاں مشتبہ ملزم بتایا تھا تاہم چین نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔ریپبلکن جماعت کی صدارتی امیدوار نے اس او پی ایم سائبر ہیکنگ کو صدر اوبامہ کی انتظامیہ پر حملے کےلئے استعال کرتے ہوئے اس پر نااہلی کا الزام لگایا ہے۔امریکہ کے الزام پر چین کی وزارت خارجہ نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ہیلری کلنٹن بیان کو معمولی نہیں لیاجائے گا اور اس کے جواب میں چین سخت اقدامات کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…