جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

راحت فتح علی خان کا ’نشہ‘ لوگوں کو مدہوش کرگیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)تین دن قبل ہی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار استاد راحت فتح علی خان کے یوٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبرز ہوگئے تھے اور انہوں نے ایک سنگ میل عبور کیا تھا۔اور اب ان انہوں نے نیا گانا ’نشہ‘ ریلیز کرکے موسیقی کے شائقین کو مدہوش کردیا۔استاد نصرت فتح علی خان نے

5 نومبر کو ’نشہ‘ جاری کیا، جسے اب تک ان کے یوٹیوب چینل پر ڈھائی لاکھ کے قریب بار دیکھا جا چکا ہے۔استاد راحت فتح علی خان نے رواں برس کورونا کی وبا کے باوجود نہ صرف گانے جاری کیے بلکہ انہوں نے دعائیہ کلام بھی جاری کرکے مداحوں کو محظوظ کیا۔’نشہ‘ سے کچھ دن قبل ہی راحت فتح علی خان نے اداکار عدنان صدیقی کا کمپوز کردہ دعائیہ کلام ’’وتعز من تشائ‘‘ جاری کیا تھا۔راحت فتح علی خان نے اکتوبر کے آخری ہفتے میں’’وتعز من تشائ‘‘ جاری کیا تھا جب کہ اس سے قبل جولائی میں انہوں نے رومانوی گانا ‘غم عاشقی تیرا شکریہ’ ریلیز کیا تھا۔رومانوی گانے ’’غم عاشقی تیرا شکریہ‘‘ سے قبل راحت فتح علی خان نے کورونا کی وبا پر دعائیہ کلام ’اے خدا ہمیں بخش دے‘ ریلیز کیا تھا۔استاد راحت فتح علی خان نے رواں برس جون میں دعائیہ کلام ’اے خدا ہمیں بخش دے‘ کو جاری کیا تھا اور ان کے تمام گانے اور دعائیں کورونا کی وبا کے باوجود لوگوں میں مقبول ہوئے۔اب انہوں نے رومانوی گانا ’نشہ‘ جاری کردیا، جسے ایک بار پھر سلمان احمد نے پروڈیوس کیا ہے۔’نشہ‘ کی شاعری جاوید احمد نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات جوسن سندیپ نے دی ہیں۔’نشہ‘ گانے کی ویڈیو میں نوجوان لڑکی اور لڑکوں کو ایک دوسرے کے حسن و محبت میں کھویا ہوا دکھایا گیا ہے اور انہیں اپنے علاوہ کسی دوسری چیز کی خبر نہیں۔گانے کی ویڈیو کی طرح اس کی میوزک کو بھی کافی سراہا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…