پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

شیخ رشید کو وزارت داخلہ سونپے جانے کا امکان ، حیران کن انکشاف 

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے مرحلہ وار وفاقی کابینہ اور بیورو کریسی میں اعلی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ آئندہ ہفتے اس حوالے سے آغاز ہو جائیگا جبکہ بعض اہم اداروں میں بھی تبدیلیوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے

ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور ان تبدیلیوں کی بڑی وجہ حکومت کی کارکردگی اور گورنرز کے معاملات کو بہتر بنانا ہے۔داخلہ ،اطلاعات ،تجارت ،ریلوے ،سائنس و ٹیکنالوجی کی وزراء کی وزارتیں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے جن وزراء کو نیا ٹاسک ملے گے ان سے عمران خان ون آن ون ملاقاتیں کررہے ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی وزیر اعظم سے ملاقات ہو چکی ہے ۔شیخ رشید کو اطلاعات یا داخلہ کی وزارت ملنے کا امکان ہے جبکہ فواد چودھری بھی داخلہ کی وزارت میں دلچسپی رکھتے ہیں اگر شیخ رشید کو داخلہ کی وزارت دی گئی تو پھر فواد چودھری وزارت اطلاعات کی ذمہ داریاں دوبارہ سونپے جانے کا امکان ہے ۔وزیر اعظم نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے وزیر فخر امام کی کارکردگی سے بھی خوش نہیں کیونکہ یہ وزارت آٹا اور گندم بحران پر قابو پانے میں ناکام رہی ۔اسی طرح معاشی پالیسیوں کے اب تک موثر نتائج سامنے نہ آنے پر حفیظ شیخ کی کارکردگی پر مطمئن نہیں ہے لیکن ان کا متبادل کیا ہوگا اس پر سوچ وبچار جاری ہے ۔مشیر تجارت رزاق دائود کو بھی شوگر سیکنڈل کی وجہ سے وزارت سے فارغ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ اسد عمر کو وزارت توانائی میں لانے کی تجویز ہے ،بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مواصلات ،سمندر پار پاکستانیز ،بحری امور اور آبی وسائل کی کارکردگی سے وزیر اعظم مطمئن ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام اہم فیصلے اسی ماہ ہو جائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…