بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

حیدر عباس رضوی پاکستان کیوں آئے؟ حقیقت سامنے آ گئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی کراچی پہنچ گئے، وہ والدہ کی عیادت کیلیے پاکستان آئے ہیں، ان کی والدہ عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما حیدرعباس رضوی اسلام آباد سے کراچی

پہنچ گئے، کراچی پہنچنے پر حیدر عباس رضوی کو ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرعباس رضوی 2 روز پہلے دبئی سے پاکستان پہنچے تھے، وہ کافی عرصے سے پہلے کینیڈااورپھر دبئی میں مقیم رہے۔ذرائع کے مطابق حیدرعباس رضوی والدہ کی عیادت کیلیی پاکستان آئے ہیں، ان کی والدہ عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔یاد رہے کہ 22 اگست کی متنازع تقریر کے بعد ایم کیو ایم رہنما نے فاروق ستار کی سربراہی میں بننے والی جماعت کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا تاہم گزشتہ کچھ ماہ قبل ہونے والی ایم کیو ایم خلیج کے دوران فاروق ستار نے حیدر عباس رضوی کو براہ راست پریس کانفرنس کے دوران جھاڑ بھی پلائی تھی۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حیدر بھائی میں نے آپ کے میسج خود پڑھے جس میں آپ نے بہادر آباد کی حمایت کرنے کا اعلان کیا اور کارکنان کو بھی اسی بات کی ترغیب دی۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم رہنما کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ وہ کینیڈا میں آن لائن ٹیکسی سروس میں بطور ڈرائیور اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے ذریعہ معاش چلا رہے ہیں البتہ اس تصویر کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…