منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جب امریکہ چھینکتا ہے تو پوری دنیا میں ٹھنڈ بڑھ جاتی ہے،امریکی انتخاب پر ٹوئٹ مہوش حیات کو مہنگا پڑ گیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکارہ مہوش حیات بھی پوری دنیا کی طرح پْر تجسس ہیں کہ 59 واں امریکی صدارتی انتخاب کون جیتے گا اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے مداحوں سے سوال بھی پوچھا ہے۔امریکی صدارتی انتخابات پر پوری دنیا کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں اور لوگ جاننے کے

لیے بے تاب ہیں کہ امریکا کا اگلا صدر کون بنے گا۔ مہوش حیات بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن میں سے کون اگلے چار سال تک وہائٹ ہاؤس کی چابی سنبھالے گا۔مہوش حیات نے انسٹاگرام پرٹرمپ اور بائیڈن کی صدارتی الیکشن مہم کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا جب امریکا چھینکتا ہے تو پوری دنیا میں ٹھنڈ بڑھ جاتی ہے۔ مہوش حیات نے کہا وہ دوستوں سے یہ جان کر خوفزدہ ہوگئی ہیں کہ امریکا کے بڑے علاقوں میں شہری بدامنی کی توقع کی جارہی ہے۔ ایسا لگتا ہے صرف ہم ہی نہیں جن کی دلچسپ الیکشن پر اجارہ داری ہے۔مہوش حیات نے اپنے مداحوں سے سوال پوچھا دیکھتے ہیں اگلے چار سالوں کے لئے وہائٹ ہاؤس کی چابی کس کے ہاتھ آتی ہے؟ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوال پوچھا آپ کو کیا لگتا ہے اگلا امریکی صدر کون ہوگا؟مہوش حیات کے سوال پر ان کے مداحوں نے دلچسپ جوابات دئیے کسی نے کہا جیت جوبائیڈن کی ہوگی تو کسی نے ٹرمپ کا نام لیا۔ زینب نامی خاتون نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک بار پھر امریکی صدارتی الیکشن میں جیت ٹرمپ کی ہی ہوگی کیونکہ وہ امریکا کے نواز شریف ہیں۔ میں امید کرتی ہوں امریکا میں ایک اچھا لیڈر آئے ٹرمپ کی طرح نہیں۔کچھ لوگوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کوئی بھی جیتے۔ جب کہ ایک صارف نے کہا اپنا میک اپ سنبھالو امریکا سنبھل جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…