جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

صدارت کے پہلے دن ہی مسلم ممالک پر لگی سفری پابندیاں ہٹا دوں گا، جو بائیڈن کا مسلمانوں سے وعدہ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) جوبائیڈن نے مسلم امریکیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اگلے امریکی صدر منتخب ہوئے تو وہ اسلام کے ساتھ ایسا ہی برتاؤ کریں گے جیسا یہاں دیگر مذاہب کے ساتھ کیا جاتا ہے اور میں اس پر قائم رہوں گا۔ امریکی مسلمانوں کو ہر شعبے میں شامل کرنے کا بھی وعدہ کیا۔جوبائیڈن نے اپنی صدارت کے پہلے ہی دن مسلم ممالک پر لگی سفری

پابندیاں بھی ہٹانے کا وعدہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈیموکریٹ کی حیثیت سے مہم چلائی لیکن وہ سب امریکیوں کے صدر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی عوام انتخابی مہم کی تلخ یادوں کو بھلا دیں، آگے بڑھنے کے لیے ہمیں مخالف سوچ رکھنے والوں سے دشمنوں جیسا برتاو روکنا ہو گا۔جو بائیڈن نے کہا کہ سینیٹر ہیرس اور میں انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، ہم نے صدر اور نائب صدر کے لیے 7 کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کیئے ہیں، ہمیں اپنی انتخابی مہم پر فخر ہے، ماضی میں صرف 3 انتخابات میں اس وقت کے صدر کو شکست دی گئی، جب انتخابی نتائج کا معاملہ ختم ہو گا تو خدا نے چاہا تو ایسا کرنے والے ہم چوتھے ہوں گے، یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے 5 سیاہ فام مسلمان امیدواروں نے وسکونسن، فلوریڈا اور ڈیلاویئر کے قانون ساز ایوان کا انتخاب جیت کر امریکا میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ ان میں تین مسلم خواتین بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوکلاہوما سے مسلم خاتون ماری ٹرنر قانون ساز ایوان کی رکن منتخب ہوگئی ہیں۔ وہ اوکلاہوما کی قانون ساز اسمبلی میں پہلی مسلم رکن بھی ہیں۔ اسی طرح ڈیلاویئر میں مدینہ ولسن اینٹن بھی قانون ساز ایوان کی پہلی مسلم رکن بن گئی ہیں۔کولوراڈو کے ایوانِ نمائندگان کیلیے ایمان جودہ

نامی خاتون منتخب ہوگئی ہیں، یہ بھی اس ایوان کی تاریخ میں پہلی مسلمان رکن ہیں۔وسکونسن اسٹیٹ اسمبلی کیلیے منتخب ہونے والے سامبا بالدیہ نہ صرف وہاں کے پہلے مسلمان بلکہ پہلے سیاہ فام رکن بھی ہیں جو ڈین کانٹی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں فلوریڈا کے ایوانِ نمائندگان میں 107ویں ڈسٹرکٹ کی نمائندگی حاصل کرنے والے کرسٹوفر بنجمن بھی یہ کامیابی

حاصل کرنے والے پہلے مسلمان ہیں۔ جو بائیڈن نے امریکی مسلمانوں کی وسیع تر حمایت حاصل کرنے کے علاوہ یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ وہ امریکا میں مقیم مسلمانوں کو اپنی انتظامیہ میں شامل کریں گے اور ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پر غیر اعلانیہ پابندیوں کا بھی خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں اسلام کو بھی دیگر مذاہب کی طرح احترام دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…