اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مجموعی طور پر 538 الیکٹورل کالج ووٹوں کے لیے مقابلہ ہوتا ہے۔ کس ریاست میں کتنے الیکٹرول ووٹ ہوں گے اس کا تعین اس کی آبادی کے اعتبار سے کیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر دونوں امیدوار 269 الیکٹرول ووٹ حاصل کرنے میں
کامیاب ہو جاتے ہیں تو صرف اسی صورت میں یہ معرکہ برابری پر ختم ہو سکتا ہے جس کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔اس کے باوجود اگر ایسا ہو جائے کہ کسی امیدوار کو برتری حاصل نہ ہو اور مقابلہ برابری پر ختم ہو جائے تو پھر اس کا فیصلہ امریکی کانگریس کو کرنے کا اختیار ہے۔ پھر سنہ 2020 میں منتخب ہونے والے کانگریس کے ارکان کو یہ ذمہ داری نبھانا پڑتی ہے۔ایوان نمائندگان میں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوتی ہے اور ہر ریاست سے ایک مندوب کو ایک ووٹ حاصل ہوتا ہے۔ یہاں جس امیدوار کو 26 مندوبین کا ووٹ حاصل ہو جاتا ہے اس کو کامیاب قرار دے دیا جاتا ہے۔کانگریس میں نائب صدر کے امیداور کا انتخاب ہوتا ہے اور یہاں تمام سو کے سو ارکان کو ایک ووٹ حاصل ہوتا ہے۔