اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

امریکہ میں گزشتہ ماہ انتقال کرجانے والا امیدوار الیکشن جیتنے میں کامیاب

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

واشنگٹن (این این آئی) امریکا کے صدارتی انتخابات کے ساتھ کانگریس اور ریاستی نمائندگان کے الیکشن بھی ہورہے ہیں اور حیرت انگیز طور پر اس بار ایک مردہ شخص بھی نشست جیتنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ریاس نارتھ ڈکوٹا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ انڈہال کا انتقال اکتوبر کے شروع میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے نتیجے میں ہوا مگر موت بھی 55 سالہ ریپبلکن

امیدوار کو ریاستی اسمبلی کا رکن بننے سے روک نہیں سکی۔ان میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی اور 5 اکتوبر کو ان کا انتقال ہوگیا تھا مگر وہ بعد از مرگ بھی اپنے ضلع سے ریاستی نمائندہ بننے میں کامیاب رہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیوڈ انڈیال اور ان کے ساتھی ڈیو نیہرنگ نارتھ ڈکوٹا کے ڈسٹرکٹ 8 میں ریاستی نمائندے منتخب ہوئے۔ڈیوڈ انڈیال بیمار ہونے سے کئی ہفتوں پہلے پرائمری الیکشن جیت کے تھے اور ان کا نام موت کے بعد بھی بیلٹ پر موجود تھا کیونکہ اس قت ابتدائی ووٹنگ جاری تھی اور اس دوران بیلٹ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔مقامی حکام کے مطاب ڈسٹرکٹ 8 میں ڈیوڈ انڈیال کی موت کے وقت ایک تہائی میل ان ووٹر اپنے بیلٹ واپس بھیج چکے تھے۔ریاستی حکام کو ابتدا میں کچھ معلوم نہیں تھا کہ اس صورتحال میں کیا کرنا ہے کیونکہ پہلے کبھی کسی امیدوار کا انتقال انتخابات سے چند دن پہلے نہیں ہوا تھا۔یہی وجہ تھی کہ انتخابات سے قبل اس ریاست کے اٹارنی جنرل ایک بیان میں کہا تھا کہ انتقال کے باوجود ڈیوڈ انڈیال کے علاقے کے ووٹوں کو گنا جائے گا اور اگر وہ کامیاب ہوجاتے ہیں تو اس جگہ کو بعد میں بھرا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ انتقال کرجانے والے امیدوار کے ووٹوں کو گنا جائے گا اور یہ امریکی قانون ہے اور اگر وہ کامیاب ہوئے تو مقامی ریپبلکن پارٹی کو اس خالی نشست کو ایک خصوصی الیکشن سے بھرنا ہوگا۔ڈیوڈ انڈیال کی والدہ پیٹ انڈیال نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ

انہیں کوئی اندازہ نہیں کہ ان کا بیٹا کورونا وائرس سے کیسے متاثر ہوا، حالانکہ وہ وبا کے دوران بہت محتاط تھا۔انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا حالات کو بہتر بنانا چاہتا تھا، خاص طور پر مقامی کاشتکاروں اور کوئلے کی صنعت کے لیے حالات بہتر بنانا چاہتا تھا۔اس سے قبل 2000 کے انتخابات میں 6 مردہ امیدوار مختلف پوزیشن جیسے میئر سے لے کر امریکی سینٹ کی نشست جیت گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…