جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کے طاقتور ترین شہر واشنگٹن ڈی سی کے انتخابی نتائج نے ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن دونوں کو ششدر کر دیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (ایکسکلوژو) امریکہ میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق جو بائیڈن کا پلڑا بھاری ہے، جوبائیڈن نے واشنگٹن ڈی سی میں کل ووٹوں میں سے 92.2 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ٹرمپ نے صرف 5.6 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ دنیا کے طاقتور ترین شہر واشنگٹن ڈی سی کے نتائج نے سب کو حیران کر دیا،

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی میں بری طرح شکست سے دوچار ہوئے ہیں اور جوبائیڈن یہاں سے جیت گئے ہیں، جو بائیڈن نے 212,542 ووٹ حاصل کئے جو کہ کل ووٹوں کا 92.2 فیصد ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ صرف 12802 ووٹ لے سکے جو کے کل ووٹوں کا 5.6 فیصد ہے۔ اس بری شکست پر نہ صرف امریکہ بلکہ دیا بھر کے تجزیہ نگار حیران ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو واشنگٹن ڈی سی میں ایسی بری شکست ہوئی ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم نتائج آنے سے قبل ہی دونوں صدارتی امیدواروں نے اپنی اپنی جیت کا دعوی کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے مطابق اب تک ڈیموکریٹکس کے امیدوار جو بائیڈن کو ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے اور 16 کے قریب ریاستوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم پورے ملک میں بہت اچھی پوزیشن میں ہیں، شکریہ۔ڈونلد ٹرمپ نے اپنے حریف امیدوار جو بائیڈن پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ آج رات بڑی جیت کا بیان دوں گا۔دوسری جانب ڈیمو کریٹک امیدوار جو بائیڈن نے بھی اہلیہ کے ہمراہ

امریکی عوام سے خطاب کیا۔ جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم فتح کی جانب بڑھ رہے ہیں، یقین رکھیں ہم الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک بھر میں جن لوگوں نے بھی ڈیموکریٹکس کے لیے مہم چلائی اور محنت کی ان سب کا شکر گزار ہوں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…