بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف اور مریم نواز کو 14،14سال قید کی سزا سنا دو ن لیگ کے پاس اس شخص کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے ، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی ) سینئر صحافی انصار عباسی نے ایک ویڈیو انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے بات کرنا چاہ رہا تھا کہ ان کے حوالے سے ن لیگ جس قسم کا دعویٰ کرتی ہے کیا وہ سچ ہے یا نہیں ؟

مگر میرا ابھی تک ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔انصار عباسی نے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ن لیگ والوں کے پاس جج ارشد ملک کی آڈیو ریکارڈنگز ہیں جس میں انہیں اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے مریم نوازاور نواز شریف کو 14.14سال سزا دینے کا حکم دیا تھا۔اس ریکارڈنگ اور الزام سے متعلق تو ن لیگ کے رہنمائوں نے کئی فورم پر گفتگو کی ہے مگر یہ آڈیو آج تک ریلیز نہیں کی گئی۔اس لیے سچ جھوٹ کا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔انصار عباسی کا کہنا تھا کہ میں اسی سچ جھوٹ کو جاننے کے لیے سابق چیف جسٹس ثاقب نار سے رابطہ کرنا چاہ رہا تھا کہ کیا انہوں نے واقعی ایسا کوئی آرڈر دیا تھا یا نہیں مگر میرا ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔جبکہ ن لیگ ابھی بھی اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہے کہ ان کے قائدین کو ملنے والی سزائیں کسی کے ایما پردی گئی تھیں۔دریں اثنا سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کی برطرفی کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی، ارشد ملک کی برطرفی سے

131 سیشن ججز کو فائدہ پہنچے گا، ایک ایک درجہ سنیارٹی میں اضافہ ہوگا۔لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی۔جس کے مطابق 11سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار رہے گی جبکہ 131 سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوگا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد ملک کی برطرفی کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی سنیارٹی لسٹ کا اطلاق ہوگا، نئی سنیارٹی لسٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کا پہلا نمبر، جج اینٹی کرپشن کورٹ پنجاب لاہور صہیب احمد رومی کا دوسرا نمبر برقرار رہے گا۔ڈی جی پنجاب

جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامرکا 6 واں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ ہمایوں امتیاز کا 7 واں، خاتون ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عظمی اختر چغتائی کا 8 واں، جج انسداد دہشتگردی کورٹ ملتان مسعود ارشد باگڑی کا 9 واں نمبر برقرار رہے گا جبکہ ڈائریکٹر جنرل کیس مینجمنٹ

ہائیکورٹ صفدر سلیم شاہد کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوگا اور وہ 12 ویں نمبر پرآجائیں گے۔ نئی سنیارٹی لسٹ میں رجسٹرار ہائیکورٹ بہادر علی خان 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں، سیشن جج فیصل آباد رانا مسعود اختر ججز سنیارٹی لسٹ میں ایک درجہ اضافہ 14 ویں نمبر پر،

جج سپیشل کورٹ سنٹرل لاہور شیخ خالد بشیر 16 ویں، جج احتساب عدالت لاہور جواد الحسن کی سنیارٹی میں 20 ویں نمبر پر آجائیں گے۔سیشن جج ایچ آر لاہور ہائیکورٹ سردار طاہر صابر 26 ویں، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ، 45 ویں نمبر پر آجائیں گے، جج احتساب عدالت لاہور محمد اکمل خان 48 ویں نمبر پر آگئے، ملتان، ڈی جی خان، لیہ، میانوالی، خانیوال، جھنگ سمیت دیگر اضلاع میں تعینات سیشن ججز کی سنیارٹی میں بھی ایک درجہ اضافہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…