ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدارتی انتخاب 2020 کے 3 ممکنہ نتائج کیا ہو سکتے ہیں؟پوری دنیا کو بے تابی سے حتمی اعلان کا انتظار

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں صدارتی انتخاب کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ کے بعد اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ،پوری دنیا کو نتائج کا بے صبری سے انتظار ہے ، بی بی سی کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب 2020 کے 3 ممکنہ نتائج یہ ہو سکتے

ہیں؟1۔ بائیڈن کی آسان جیت،2۔ ٹرمپ کے لیے حیران کن جیت،3۔ بائیڈن کے لیے حیران کن طور پر یک طرفہ جیت ،اور ایک غیر متوقع چوتھا نتیجہ بھی ہے کیونکہ یہ سنہ 2020 ہے۔ صدارتی امیدوار کو جیت کے لیے 270 الیکٹورل کالج یعنی جماعت انتخاب کنندگان کے ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے، مگر اگر دونوں کو برابر یعنی 269، 269 ووٹ ملتے ہیں تو۔۔۔ اور اس طرح آپ اربوں ڈالر خرچ کرنے کے بعد ایک ایسی صورتحال میں پھنس جاتے ہو جہاں قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں اور امریکہ بری طرح منقسم ہو جاتا ہے۔دوسری جانب اب تک 50میں سے 31امریکی ریاستوں کے متوقع نتائج جاری کر دئیے گئے ہیں جن میں فی الحال جوبائیڈن کو برتری حاصل ہے ، جو بائیڈن کی 14 ریاستوں میں جیت متوقع ہے۔ ان ریاستوں میںورمونٹ، ڈیلاوئیر، میری لینڈ، میساچیوسٹس، نیو جرسی، نیو یارک، کنکٹیکٹ، کولوراڈو، نیو میکسیکو، نیو ہیمپشائر، الینوائے، کیلیفورنیا، اوریگن، واشنگٹن، اور واشنگٹن ڈی سی شامل ہیں جبکہ صدر ٹرمپ

کی کل 17 ریاستوں میں جیت متوقع جن میں انڈیانا، کنٹکی، اوکلاہوما، ٹینیسی، مغربی ورجینیا، آرکنساس، جنوبی ڈکوٹا، شمالی ڈکوٹا، الاباما، جنوبی کیرولینا، نیبراسکا، نیبراسکا تھرڈ ڈسٹرکٹ، یوٹاہ، میزوری، کنساس، وئیومنگ، مسی سسیپی دیگر ریاستیں کڑے مقابلے یعنی سوئنگ سٹیٹس شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…