کراچی (این این آئی)گستاخانہ خاکوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رکن کا ننگے پاؤں مارچ ، کراچی میں فرانس ایمبسی کا مارچ ایم پی اے راجہ اظہر نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ضلعی کورنگی کے عہدیداروں کے ہمراہ سرسید ہسپتال کورنگی سے
فرانس ایمبسی تک ننگے پاؤں مارچ کیا اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے گستاخانہ خاکوں سے متعلق کے خلاف فرانسسی سفیر کو میں خط جمع کروایا خط کے متن میں راجہ اظہر نے کہا کہ فرانس کی مکروہ جسارت پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان رنجیدہ ہیں ہم اپنے پیارے نبیؐکی ناموس کی حفاظت کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہیں آزادی کے نام پر مذاہب کی توہین نہیں ہونی چاہیئے ۔نبی اکرم ؐ پوری کائنات میں سب سے افضل ہیں فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانیے پرہم اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں کسی کوحق نہیں کہ مسلمانوں کی دل آزاری کرے انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فرانس کی معاشی اور سوشل بائیکاٹ بے حد ضروری ہے عوام سے فرانسسی مصنوعات کے بائکاٹ کی اپیل کرتے ہیں اسلام دشمن طاقتیں جذبہ ایمانی کے اول وآخر ذریعہ ایمان کو تباہ کرنا چاہ رہی ہیں نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے فرانس کے اقدام سے امت مسلمہ کے دل دکھے ہیں آج ہر مسلمان سراپااحتجاج ہے۔