اسلام آباد (نیوزڈیسک )گھریلو نسخے نہ صرف کئی بیماریوں میں فوری آرام دیتے ہیں بلکہ پرانی بیماریوں کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینکتے ہیں اسی لیے چند ایسے گھریلو نسخوں کے ذریعے ا?پ کئی بیماریوں سے فوری طور پر نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
شدید سر درد میں: جب آپ سرمیں شدید درد محسوس کریں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ایک سیب کو چھیل کر اسے اچھی طرح چوپ کرلیں اوراس کچھ نمک ڈال کر کھالیں اس نسخے کو اگر صبح نہارمنہ استعمال کیا جائے تو بہتر نتائج ملتے ہیں۔
گلے کی خرابی: تلسی کے 3 عدد پتوں کو پانی میں ابال لیں اور کچھ دیر کے لیے ہلکی آنچ پر پکنے دیں اس جوس سے غرارے کریں آپ کو گلے کی تکلیف میں فوری آرام ملے گا۔
پیٹ میں گیس کا علاج: چوتھائی چمچہ کھانے کا سوڈا کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر پی لیں آپ جلد ہی آرام محسوس کریں گے۔
منہ کا السر: منہ میں چھالوں کا نکلنا یا پھر السر کا ہونا تکلیف دہ بیماری ہے لیکن ایک کیلے اور شہد کا پیسٹ بنا کر متاثرہ حصوں پر لگادیں فوری آرام ملے گا۔
ناک کی ہڈی یا گوشت کا بڑھ جانا: عام طور پر اس بیماری میں سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے لیکن ایک سیب کا سرکہ لیں اور ایک چٹکی پسی سرخ مرچ میں ملا لیں اور پھر اس آمیزے کو آدھا کپ گرم پانی میں ڈال کر پینے سے فوری آرام ملتا ہے جب کہ مزید بہتر نتائج کے لیے دن میں 2 بار استعمال کریں۔
ہائی بلڈ پریشر: آج کل ہر کوئی ہائی بلڈ پریشر کی بیماری کا شکار نظر آتا ہے ایسے میں ایک چمچہ آملہ پاوڈر کو ایک گلاس دودھ کے ساتھ پینے سے بلڈ پریشر فوری طور پر نارمل ہوجاتا ہے۔
دمہ کی بیماری کا علاج: ایک چمچہ شہد کو ایک چمچہ دارچینی کے پاو¿ڈر کے ساتھ ملا کر رات کو سونے سے قبل استعمال کریں۔
بالوں کا گرنا: کافور کو ناریل کے تیل کے ساتھ ملا کر سونے سے قبل بالوں پر لگائیں آپ کو جلد بالوں کے گرنے سے نجات مل جائے گی۔
بالوں کا وقت سے قبل سفید ہوجانا: خشک آملہ کو کاٹ کر ناریل کے تیل میں اچھی طرح پکالیں یہاں تک کہ آملہ مٹی کی طرح ہوجائے پھراس آمیزہ کو روزانہ سونے سے قبل بالوں میں لگالیں۔
چہرے پر سیاہ داغ: اورنج جوس کو گلیسرین کے ساتھ ملا کر چہرے پرلگانے سے ایک طرف تو سیاہ داغ ختم ہوجاتے ہیں بلکہ رنگ بھی صاف ہوجاتا ہے۔
بیماریوں سے فوری آرام پانے کے لئے گھریلو ٹوٹکے
12
مئی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں