سمبڑیال(آ ن لائن) بچوں کی لڑائی میں بچے کا والد کود پڑا کلاس اول کے بچے کو مارمارکر اس کے کندھے کی ہڈی توڑ ڈالی ،پولیس رپورٹ کیمطابق سمبڑیال کے علاقہ تھانہ بیگووالہ کے موضع کوپرہ خورد کا رہائشی محمد اصغر ولد محمد انور
کا 5سالہ بیٹا محمد سیدیس جو کہ گائوں ہی کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں کلاس اول کا طالب علم ہے سکول میں کھیلنے کے دوران بچے آپس میں لڑ پڑے بچوں کے معمولی جھگڑے سے ایک بچے کا والد محمد افتخار ولد علی محمد گھمن طیش میں آگیا اورسکول ہی میں بچے محمد سیدیس کو ہوروں ،مکوں ،ٹھڈوں سے مارنا شروع کردیا اوربازو سے پکڑ کر زمین پر پٹختارہا جس سے بچے کے بائیں کندھے کہ ہڈی ٹوٹ گئی سکول میں موجود اساتذہ نے منت سماجت کر کے بچے کی جان چھڑائی سکول میں بچے پر تشدد ہوتے دیکھ کر سکول کے بچوں پر خوف وہراس کی کیفیت طاری ہوگئی ۔تھانہ بیگووالہ پولیس نے بچے کے والد محمد اصغر کی درخواست پر ملزم افتخار گھمن کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے ۔