اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے اسی لئے سیکٹر اور یونٹ انچارج گرفتار کئے جارہے ہیں۔ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ رینجرزکاآپریشن صرف جرائم پیشہ اورخطرناک ملزمان کیخلاف ہے کسی سیاسی،مذہبی یالسانی گروپوں کیخلاف نہیں، رینجرزمختلف گروپوں کے عسکری ونگ کیخلاف کارروائی کررہی ہے۔ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے اسی لئے سیکٹر اور یونٹ انچارج گرفتار کئے جارہے ہیں۔کرنل طاہر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نیازخودگرفتاری بھی پیش کی ہے جب کہ گرفتارملزمان کوجلدعدالت میں پیش کیاجائیگا۔