جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

لندن میں 10 لاکھ پاؤنڈز کی مالیت سے بنا پل خالی بوتل گرنے سے ٹوٹ گیا، مگر کیسے؟

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن: کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ شیشہ کتنا ہی مضبوط کیوں نہ بنا لیا جائے لیکن جب بھی اسے چوٹ لگتی ہے تو وہ  ٹوٹ ہی جاتا ہے اور ایسا ہی کچھ ہوا لندن میں دریائے ٹیمز کے ٹاور برج پر بنائے گے  شیشے کے پل کے ساتھ جو صرف خالی بوتل کی چوٹ بھی نہ  برداشت کرسکا اور اس کاایک حصہ کرچیوں میں تبدیل ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق  10 لاکھ پاؤنڈز کی مالیت سے تیار ہونے والے حیرت انگیز اور دلکش شیشے کے اس پل کا افتتاح ہوئے ابھی دو ہفتے ہی گزرے تھے کہ ایک ہی چوٹ سے اس کی خوبصورتی ماند پڑگئی، ہوا کچھ یوں کہ کیٹرنگ اسٹاف کے ایک صاحب  خالی بوتلوں کی ٹرے لیے جارہے تھے کہ ایک بوتل گر کر شیشے کے اس  واک وے سے جا ٹکرائی پھر کیا تھا پہلے شیشے میں دراڑیں پڑیں اور پھر وہ کرچیوں میں تبدیل ہوگیا ۔ اس کے بعد انتظامیہ کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا کہ اس کو کچھ عرصے کے لیے بند کردیا جائے۔ لیکن اسے خوش قسمتی کہیے کہ اس شیشے کے واک وے کو بناتے وقت اس کی پانچ سطحیں بنائی گئیں تھیں اور ٹوٹنے والی سطح سب سے اوپر والی ہے جسے بآسانی تبدیل کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ  شیشے کا پل دریائے ٹیمز پر کھلنے والے ٹاور برج کے اوپر بنایا گیا ہے، شیشے کے پل پر کھڑے ہو کرلوگ نیچے سے گزرنے والی ٹریفک اور دریا میں بہتے پانی اور گزرتے بحری جہازوں کا خوبصورت نظارہ کرتے ہیں جب کہ اس پل کی سیر کے لئے 9 پاؤنڈ کا ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…