پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پشاور کے مدرسے میں دھماکہ ، 7افراد شہید

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکہ، 7 افراد شہید اور 74 زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے کے وقت مدرسے میں تدریسی عمل جاری تھا، دھماکے کے نتیجے میں شہید و زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد

بچوں کی ہے۔پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق زخمی ہونے والے متعدد بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے حکام کے مطابق ہسپتال میں 5 لاشیں لائی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے حکام نے 70 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی بھی تصدیق کی ہے جن میں سے 40 بچے ہیں۔2 زخمی خیبرٹیچنگ ہسپتال اور 2 حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیے گئے ہیں۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ترجمان کے مطابق شہید افراد میں کوئی بچہ شامل نہیں ہے، 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، شہید افرادکی عمریں 30 سال سے زائد ہیں۔پشاور پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم بم کے ذریعے کیا گیا جبکہ دھماکا خیز مواد بیگ میں رکھ کر مدرسے لایا گیا تھا۔عینی شاہد کے مطابق مدرسے میں دوسرا پیریڈ شروع ہونے والا تھا کہ اچانک دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت 1 ہزار سے 12 سو افراد مدرسے میں موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…