منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے انتہائی اہم محکمہ میں کھربوں روپے کی بے ضابطگیاں اور غلط استعمال ہونے کی نشاندہی، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کو پاور ڈویژن کی جانب سے تقریباً 30 کھرب روپے کے پبلک فنڈز کے استعمال میں غلطیاں ملی ہیںجس میں بڑی بے ضابطگیاں، بدانتظامی، غلط استعمال اور غبن شامل ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سال 20-2019 کیلئے اپنی آڈٹ رپورٹ، جسے تقریباً 8 ماہ کی تاخیر کے بعد قومی اسمبلی کے سامنے پیش کیا گیا، اس میں اے

جی پی نے موجودہ صورتحال، نظم و نسق کی کمی اور کمزور مالی اور انتظامی کنٹرول کے تحت شعبہ توانائی کے استحکام پر سوالات بھی اٹھائے۔واضح رہے کہ یہ آڈٹ مالی سال 19-2018 کے لیے مالیاتی اکاؤنٹس کی بنیاد پر تھا جبکہ یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تحت پہلا سال تھا۔خاص طور پر ملک کے اعلیٰ آڈیٹر نے پاور ڈویژن اور ان سے منسلک محکموں کے اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 318 کیسز کی نشاندہی کی، جس میں 29 کھرب 65 ارب مالیت کے عوامی فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا اپنے اہم نتائج میں اے جی پی نے کہاکہ 107 ارب روپے سے زائد کی 64 بے ضابطگیاں بجلی کے سازو سامان کی خریداری، سول اور الیکٹرکل ورکس، کنسلٹنسی سروسز اور معاہدے کی بدانتظامی سے متعلق ہے۔50 کیسز میں اے جی پی نے 25 کھرب روپے سے زائد کی وصولیوں پر روشنی ڈالی اور 64 ارب سے متعلق آڈٹ شدہ اداروں کے داخلی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کے 108 دیگر کیسز کی نشاندہی کی اس کے علاوہ مزید 50 کیسز میں 184 ارب روپے سے متعلق ریگولیٹری قوانین اور ضابطوں کی خلاف ورزیوں کا پتا لگایا گیا جبکہ 21 کیسز میں دھوکا دہی، غبن، غلط استعمال اور چوری کی وجہ سے 4 ارب روپے سے زائد کا نقصان رپورٹ ہوا۔4 دیگر کیسز میں کمرشل بینکوں کے ساتھ اکاؤنٹس کے نظم و نسق کے باعث ایک ارب 20 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں

جبکہ ہیومن ریسورس ریگولیٹریز سے متعلق 26 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے 21 کی نشاندہی کی گئی۔ان اہم حقائق میں اے جی پی نے ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوش (ٹی اینڈ ڈی) نقصانات کم کرنے میں پاور ڈسٹریبوشن کمپنیز (ڈسکوز) کی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔اس میں کہا گیا کہ ڈسکوز کو مالی سال 18-2017 میں 18.3 فیصد (13 روپے 6 پیسے فی ایک فیصد

نقصان کی شرح پر) ٹی اینڈ ڈی نقصانات کے حساب سے 240 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، جو سال 19-2018 میں 15 روپے 18 پیسے فی ایک فیصد نقصان پر 17.7 فیصد ٹی اینڈ ڈی نقصان کے حساب سے 276 ارب روپے تک بڑھ گیا، اس کا مطلب یہ تھا کہ اگرچہ اس سال تکنیکی نقصان میں 0.6 فیصد کی معمولی کمی حاصل ہوئی لیکن اس نے ٹیرف اضافے کو ختم کردیا۔علاوہ

ازیں چونکہ ریگولیٹر نے صارفین کے ٹیرف کے لیے 15.8 فیصد نقصانات کی لاگت لگائی، ڈسکوز کو صارفین سے اس طرح کے زائد نقصان کی لاگت کی وصولی کے بعد بھی ان دو برسوں میں 72 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔آڈٹ میں بتایا گیا کہ طریقہ کار کے تحت فیلڈ اسٹاف نے مٹیریل (سامان) کی اکاؤنٹنٹ نہیں کی اور اس کی وجہ سے لیکیج اور نقصان کے لیے مواقع

بڑھ گئے، کئی رپورٹ میں فیڈرز کی بحالی اور نگرانی کا ذکر کیا گیا تھا جو آباد نہیں تھے جس کے نتیجہ فیڈر نقصانات کے ناقص انتظام کی صورت میں نکلا۔اس کے علاوہ کیش ریکنسلیشن اور ریونیو کلیکشن کے اہم شعبوں میں انٹرنل کنٹرول غیراطمینان بخش رہا جبکہ لاہور اور پشاور

کی ڈسکوز میں پینشن کی ادائیگیوں میں دھوکا رہی اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ریونیو فراڈ کی بھی نشاندہی کی گئی۔اے جی پی کے مطابق (پاور ڈویژن میں) انٹرنل آڈٹ ہونے کے باوجود بار بار بے ضابطگیوں کی تکرار نے اس کے مؤثر ہونے پر سوالیہ نشان بنا دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…