جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

کالی مرچ کے ایسے ایسے فائدے۔۔۔امریکی ماہرین صحت بھی دنگ رہ گئے ،بڑا اعتراف کرلیا،لوگوں کو کیا مشورہ دیدیا؟

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کالی مرچ سرطانی رسولیوں،نزلہ زکام اور وزن کم کرنے سمیت کئی بیماریوں سے بچاؤ فراہم کرتی ہے ۔ ہاروڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق ست یہ بات سامنے آئی ہے کہ کالی مرچ تیارکیے جانے والے کھانوں کو اچھا ذائقہ تو

دیتی ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ  کالی مرچ میں سرطانی رسولیوں کے خلاف مزاحمت پائی جاتی ہے جبکہ اس کے علاوہ کالی مرچ جلد اوربڑی آنت کے کینسر کا جسم میں پھیلائو روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ کالی مرچ انسانی معدے میں ہائیڈروکلورک ایسڈ کے اخراج میں اضافہ کرتی ہے جس سے ہاضمے کا عمل بہترہوجاتا ہے۔کالی مرچ جراثیم کے خلاف خصوصیات کے سبب امتیازی اہمیت رکھتی ہے، یہ آنتوں کو متاثر کرنے والے امراض کے علاج میں مدد کرتی ہے۔ کالی مرچ وزن کم کرنے میں بھی مددگارثابت ہوتی ہے، کالی مرچ کی اوپر والی تہہ ایسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہے جو چکنائی سے بھرپورخلیوں میں کمی واقع کرنے کا سبب بنتی ہے اور بہتر طور پر چربی کو گھلانے کے لیے مسلسل توانائی فراہم ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق نزلہ وزکام کی وجہ سے بند ناک کو کھولنے، ڈپریشن میں کمی، قوت قلب میں اضافہ اور اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافہ کے لئے بھی کالی مرچ کا استعمال مفید ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…