لاہور(نیوزڈیسک)اب اگر دھرنا دیا تو۔۔۔! وفاقی وزیر کے بیان نے ہلچل مچادی،وفاقی وزیر دفاعی پیداورار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے،طاہرالقادری صاحب انصاف کو اپنی نظر سے دیکھتے ہیں چند دن پاکستان رہ کر پھر کینیڈا لوٹ جائیں گے، اب اگر دھرنا دیا گیا تو وہی حشر ہوگا جو پہلے ہو چکا ہے،وفاقی حکومت نے ابھی ممبران اسمبلی کو ترقیاتی اسکیموں کیلئے فنڈز کی فراہمی شروع نہیں کی فنڈز جاری ہونے پر بلا تخصیص سب کو ملیں گے ،الیکشن کمیشن کے حکم کے پابند ہیں ،پنجاب میں بلدیا تی انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے حکم پرعمل ہوگا ، کالا شاہ کاکو انٹر چینج سے لاہور ائرپورٹ اور ڈیفنس کو ملانے کیلئے ایسٹرن بائی پاس تعمیر کیا جائے گا، قوم صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے حالات تیزی سے بہتری کی طرف جارہے ہیں ۔وہ فیروزوالابار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برادری کے بعد خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت بہتر نظم ونسق کے ذریعے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان جمہوری عدم استحکام کا شکار رہا موجودہ حالات میں جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ جمہوری ادارے جتنے مضبوط ہونگے ملک اتنی ہی زیادہ ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں انہیں ملکوںنے ترقی کی جن میں سیاسی اور جمہوری استحکام رہا۔ اس وقت دنیا کے تمام ادارے پاکستانی معیشت کی بہتری کی تعریف کر رہے ہیں اور انشااللہ2018 تک پاکستان میں واضع تبدیلی نظر آئے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان میںمواصلات کے جتنے بڑے منصوبے بنے و ہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں بنے ا نہوں نے کہا کہ موٹر وے کی مخالفت کرنے والے آج اُسے نعمت خداوندی کہہ رہے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیا سی نعروں اور حقیقت میں بڑا فرق ہوتاہے توانائی کے شعبہ کی بہتری کیلئے جتنی توجہ دی گئی ہے شاید کسی اور شعبہ پرنہیںدی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ آنے والی نسلوں کو اچھا پاکستان دیں گے تو وہ ہمیں اچھے ناموں سے یاد کرے گی۔قبل ازیں وفاقی وزیر نے فیروز والہ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عبدید اروں سے حلف لیا اور بار کیلئے بیس لاکھ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔