اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کا بیانیہ پاکستان پرحملہ، بھارت، اسرائیل اور پی ڈی ایم ایک ہی تکون کے تین رخ ہیں،آزاد بلوچستان کا نعرہ اور پاک فوج کو ٹارگٹ بنانا خطرناک ہے،حکومت کا شدید ردعمل

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک پر حملہ ہے، جب لائن کراس ہو جائے تو ریاست کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے، بھارت، اسرائیل اور پی ڈی ایم ایک ہی تکون کے تین رخ ہیں،آزاد بلوچستان کا نعرہ اور پاک فوج کو ٹارگٹ بنانا خطرناک ہے، لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے کسی کو جمہوریت کی آڑ نہیں لینے دیں گے،

عمران خان کی سیاست کا محور ملک کو کرپٹ عناصر سے پاک کرنا ہے۔کوئٹہ میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان (نورانی)کے رہنما شاہ اویس نورانی نے ‘آزاد بلوچستان’ کا بیانیہ پیش کیا اور پی ڈی ایم جلسے میں شریک کسی بھی جماعت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جس کا مطلب ہوا کہ وہ بھی بھارت اور اسرائیل کے بیانیے پر کارفرما ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کے جلسے میں ایک شخص نے پاک فوج کو ٹارگٹ کیا ہے لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ یہ وہ فوج ہے جس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں اور کامیابیاں حاصل کیں۔سینیٹر شبلی فراز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ڈی ایم کا کھیل بہت بڑا ہے، یہ اپنے ذاتی مفادات کو بچانے کے لیے کسی بھی سطح پر جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی حکومتوں نے مجموعی طور پر 30-40 برس اقتدار سنبھالا لیکن قانون کی بالا دستی کو یقینی نہیں بنایا۔وفاقی وزیر نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے کہا کہ وہ کہہ رہی تھیں کہ لندن میں ادارے بہت سخت ہیں جبکہ دونوں پارٹیوں نے اداروں کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا اس لیے اداروں کو تباہ تو ہونا تھا۔شبلی فراز نے مزیدکہا کہ سزا یافتہ مریم نواز کو سوالات

پوچھنے کا کوئی حق نہیں ہے، انہوں نے 4 سال سے ایک سوال کا جواب نہیں دیا کہ لندن کے فلیٹ خریدنے کے لیے پیسے کہاں سے آئے؟ اور وہ پیسے کیسے پاکستان سے برطانیہ بھیجے؟جب اقتدار میں ہوں تو سب ٹھیک، اقتدار سے جائیں تو ادارے غلط، عدالتوں کے فیصلوں کی تشریح ان کے مطابق نہیں ہو سکتی۔شبلی فراز نے دہرایا کیا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک دشمن عناصر کی تائید

کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے کسی کو جمہوریت کی آڑ نہیں لینے دیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ڈی ایم جو بیانیہ تشکیل دے رہی ہے وہ دراصل ملک پر حملہ ہے اور اس ضمن میں عملی اقدامات ہونے چاہیے اور ضرور ہوں گے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا محور ملک کو کرپٹ عناصر سے پاک کرنا ہے اور وہ ملک لوٹنے

والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بم دھماکوں میں ہلاکتوں پر حکومت کی طرف سے اظہار افسوس کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نہیں ہونی چاہیے لیکن میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آئندہ 2 ہفتوں میں نمایاں فرق دیکھیں گے کیونکہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مسلسل کوششیں

کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بنارسی ٹھگوں کے ٹولے نے بلوچستان میں پڑاؤ ڈالا ہے، جلسے میں ایک ایسے شخص نے تقریر کی جسے عدالتیں مفرور قرار دے چکی ہیں، آج اس شخص نے پاک فوج کو ٹارگٹ کیا ہے، یہ وہی فوج ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں، یہ وہی فوج ہے جس نے ملک کو شام اور عراق بننے سے روکا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سوالوں کا جواب دینے کے بجائے اب انقلابی بن گئے ہیں۔ جب ان کی حکومت تب ادارے ٹھیک کام کر رہے ہوتے ہیں۔ جب یہ اقتدار میں نہ ہوں تو ملک کو نقصان پہنچانے کا ہر حربہ استعمال کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم کے لوگ دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں۔ جب لائن کراس ہو جائے تو ریاست کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…