ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

کورونا کیسز کی تصدیق، 3 نجی سکولوں نے اپنی برانچیں بند کر دیں

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک +این این آئی)لاہور میں تین نجی سکولوں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر انہیں بند کر دیا گیا ہے، تینوں نجی سکولوں کی برانچوں کو دس روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع معروف سکول کی ایک برانچ میں کورونا کے3 کیس مثبت آ گئے جس کے بعد شہر میں 3نجی سکولوں کی برانچوں کو دس روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے،

سکول انتظامیہ کا کہناہے کہ کورونا کا شکار بچے سکول نہیں آرہے تھے تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت سکول کو بند کیا گیا،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید بارہ مریض چل بسے،847کیسز سامنے آگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روزملک بھرمیں کورونا وائرس کے 31 ہزار 9 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 42 لاکھ 35 ہزار 329 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 847 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 12 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے،455 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہو چکی ہے، اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 6 ہزار 727 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 10 ہزار 235 مریض اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 586 کی حالت تشویش ناک ہے،3 لاکھ 10 ہزار 101 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 43 ہزار 222 ہو چکی ہے، یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 594 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 2 ہزار

467 مریض سامنے آئے ہیں،اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 334 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 923 ہو چکی ہے،اس سے اموات 1 ہزار 268 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 18 ہزار 764 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں،207 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا وائرس

کے بلوچستان میں 15 ہزار 791 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 148 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،اس سے 90 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 748 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس وائرس سے 86 مریض وفات پاچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…