کراچی(این این آئی)معروف پاکستانی یوٹیوبر اور ولاگر عرفان جونیجو نے کہا ہے کہ ان کے یوٹیوب چینل کی پہلی سبسکرائبر ان کی اہلیہ ہی تھیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اسٹوری میں عرفان جونیجو نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ پر ان کے نام محبت بھرا پیغام لکھاکہ
اس شخص کو سالگرہ مبارک جس نے مجھ پر اس وقت یقین کیا جب مجھے خود بھی اپنی ذات پر یقین نہیں تھا۔عرفان نے لکھا کہ میری اہلیہ نے اس وقت مجھ پر بھروسہ کیا جب کسی کو میری موجودگی کے بارے میں علم بھی نہیں تھا۔انہوں نے لکھا کہ سالگرہ کے موقع پر ایسا تحفہ دینا چاہتا ہوں جو مکمل طور پر میرے جذبات کی ترجمانی کرے۔عرفان نے بتایا کہ ان کے یوٹیوب چینل کی پہلی سبسکرائبر ان کی اہلیہ تھیں اور انہوں نے اہلیہ کی وجہ سے ہی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔