لندن، کراچی(نیوزڈیسک)بھائی کاآصف زردار ی سے شکوہ
بات کیاہوئی کہ معاملہ اتناآگے بڑھ گیا؟.متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا رویہ افسوسناک قرار دیا ہے۔ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کی لیکن کئی کوششوں کے باوجود دونوں سے بات نہ ہوسکی۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ آگ میں جل رہا ہے اور ایم کیو ایم کے کارکنان سے جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔آصف زرداری اور قائم علی شاہ کے حوالے سے ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ دونوں کے رویئے سے اندازہ ہوتا ہے کہ سندھ دھرتی اور یہاں کے باسیوں سے ان کو ذرہ برابر محبت نہیں ہے جبکہ انہیں یہاں کے عوام کے مستقبل کی کوئی بھی فکر نہیں ہے۔
زرداری نے الطاف حسین کا فون نہیں سنا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں