جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

اپنے آقائوں کویہاں تو بچا لو گے مگر آخرت میں کیا کرو گے؟ خاتون نے نوازشریف کے گھر کے باہر عابد شیر علی کو گھیر لیا، ویڈیو وائرل

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نے انہیں نواز شریف کے گھر کے باہر گھیر لیااور سوال و جواب کیا۔عابد شیر علی ہاتھ میں کافی کا مگ لیے باہر سے اپنی رہائش گاہ یعنی

نواز شریف کے فلیٹ میں جا رہے تھے کہ پیچھے سے ایک خاتون نے آواز دی بھائی صاحب،رک جائیں ذرا تصویر تو بنانے دیں،عابد شیر علی رکے ،پیچھے مڑ کر دیکھا مسکرائے اور کہا کہ بس اب بن گئی فوٹو۔خاتون چونکہ ویڈیو بنا رہی تھی تو اس نے عابد شیر علی کے سوال کا جواب دینے کی بجائے کہا کہ یہ دیکھیں جی کیسے کیسے لوگ یہاں گھوم پھر رہے ہیں جو ہمارے ملک کو لوٹ کر یہاں آ جاتے ہیں۔اس پر عابد شیر علی چل پڑے اور اپنے فلیٹ کی سیڑھیاں چڑھنے لگ گئے۔خاتون بھی ان کے تعاقب میں پیچھے آئی اور کہا کہ ہمارے ملک کو لوٹ کر کھا گئے اور اب یہاں گھوم رہے ہیں۔خاتون گویا ہوئی کہ چڑھ جائیں سیڑھیاں چڑھ جائیں چوروں کے بادشاہ بلکہ چوروں کے بھائی۔اس پر عابد شیر علی نے خاتون سے کہاکہ جائیں جا کر ایجنسیوں سے کہیں۔ خاتون نے کہا کہ آپ اپنے آقائوں کویہاں تو بچا لو گے مگر آخرت میں کیا کرو گے اللہ کو بھی تو جواب دینا ہو گا۔اس پر عابد شیر علی نے کہاکہ آپ ایجنسیوں کے کہنے پر ویڈیو بنا رہی ہیں تو خاتون نے کہا کہ ایجنسیوں کو چھوڑو آپ اپنا جواب دو۔اس پر عابد شیر علی جواب دیے بغیر گھر کے اندر داخل ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…