سی سی پی او لاہور عمر شیخ بھی چھٹیوں پر چلے گئے

21  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد،کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )سی سی پی او لاہور عمر شیخ بھی چھٹی پر چلے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر شیخ 3 روز کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔سی سی پی اورلاہور عمر شیخ نے چھٹی کے لیے آئی جی پنجاب انعام غنی کو درخواست دے دی ہے۔

عمر شیخ نے 21,22 اور 23 اکتوبر کی چھٹی لی ہے۔عمر شیخ کے چھٹی پر جانے کی تاحال وجہ سامنے نہیں آئی۔یاد رہے کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر سمیت کئی افسران نے بھی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے کیپٹن (ر)صفدر معاملے پر دل برداشتہ ہو کر دو ماہ کی چھٹیوں کے لیے درخواست دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے تمام افسران  واقعے کے بعد صدمے میں ہیں۔ ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا۔ذرائع کے مطابق کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور رہائی کے معاملے پر آئی جی سمیت سندھ پولیس کے دیگر اعلی افسران چھٹیوں پر جانے پر غور کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر  دفتر نہیں آئے۔سندھ پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی)اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے میں بے جا مداخلت پر دو ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی۔عمران یعقوب منہاس کی جانب

سے انسپکٹر جنرل (آئی جی)سندھ پولیس کو لکھی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف حالیہ مقدمے کے اندراج کے معاملے میں کام میں بے جا مداخلت ہوئی اور پولیس کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے پولیس افسران و ملازمین دل برداشتہ اور افسردہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دبائو کے اس ماحول میں پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی مشکل ہے اور اس دبائو سے نکلنے کے لیے مجھے 60 روز کی رخصت درکار ہے۔غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی پولیس کے دیگر اعلی افسران نے بھی چھٹی کی درخواستیں لکھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…