ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

سندھ پولیس کی بغاوت، معاملہ بڑھ گیا بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آئی جی سندھ مشتاق مہر کی رہائش گاہ پہنچ گئے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں سندھ کے آئی جی پولیس مشتاق مہر کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پولیس کے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف کردار کو سراہا۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ اور سندھ پولیس کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بطور حکمران جماعت کے سربراہ اعلی پولیس افسران کے سامنے کراچی واقعے پر اظہار مذمت کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ پولیس نے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف قابل ستائش خدمات سرانجام دی ہیں۔سندھ پولیس نے ملک دشمن عناصر کے خلاف مثالی کارنامے انجام دئیے۔ چینی قونصل خانے کا تحفظ گواہ ہے کہ سندھ پولیس نے خارجہ امور کے تحفظ کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ کا دفاع گواہ ہے کہ سندھ پولیس نے پاکستان کے معاشی حب کی زندگیاں دے کر حفاظت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے مجھے کراچی واقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہائی کرائی ہے۔ آرمی چیف نے مجھے یقین دہانی کرائی ہے کہ کراچی واقعے کی تحقیقات کے جلد نتائج سامنے آئیں گے۔سندھ حکومت بھی کراچی واقعے کی وزرا کی سطح پر تحقیقات کررہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پر سندھ پولیس کی خدمات کا معترف ہوں۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ سندھ کے عوام کا صوبے کی پولیس پر فخر کا تسلسل جاری رہے گا۔‎



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…