غریب کی سواری ٹرین، غریب کی نہ رہی، ریلوے کی جانب سے آؤٹ سورس کی جانے والی 6ٹرینوں میں پرائیویٹ پارٹیوں کا کرایہ میں بڑا اضافہ،معذوروں، بزرگوں اور بچوں کے کرایہ میں بھی رعایت ختم

20  اکتوبر‬‮  2020

لاہور (این این آئی) پرائیویٹ پارٹیوں نے ریلوے کی جانب سے آؤٹ سورس کی جانے والی 6ٹرینوں میں من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دئیے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی انسپیکشن رپورٹ کے مطابق نجی کمپنی کی جانب سے بزرگوں، معذوروں، بچوں کی رعایت سمیت ریلوے ملازمین پاسز ختم کرکے کرایوں میں 40فیصد تک اضافہ کردیا۔ریلوے حکام کی جانب سے بغیر منصوبہ بندی

ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے غریب کی سواری ٹرین، غریب کی نہ رہی۔ ریلوے کی جانب سے آؤٹ سورس کی جانے والی 6ٹرینوں کے کرائیوں میں اضافہ کردیا گیا، پرائیورٹ پارٹیوں نے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کردئیے۔پرائیوٹ کمپنی ایس اینڈ جمیل کی جانب سے کرایوں میں ازخود اضافہ کرکے بزرگوں، معذوروں، بچوں کی رعایت بھی ختم کردی جبکہ ریلوے ملازمین کے ڈیوٹی پر آنے کے لیے جاری سبربن پاسز بھی ختم کردئیے گئے، وزیرریلوے شیخ رشید کی ہدایات کے باوجود کرایہ ناموں میں کمی نہ کی جا سکی۔ڈویژنل کمرشل آفیسر شیریں حنا کی جانب سے انسپیکشن رپورٹ سی ایم ایم کو ارسال کردی۔رپورٹ کے مطابق پرائیوٹ کمپنی نے فی ٹکٹ 40روپے تک اضافہ کردیا ہے جبکہ ٹرین میں منرل واٹر اور وائی فائی کی سہولت بھی نہیں دی جا رہی۔بس وینڈرز اشیا کی فروخت کے لیے موجود تھے۔ریلوے حکام کی جانب سے نجی فرم کو 10فیصد تک کرایوں میں اضافے کی اجازت دی گئی تھی مگر ڈی سی او کی رپورٹ میں کرایہ ناموں میں چالیس فیصد تک اضافی کرایہ وصول کرنے کا انکشاف ہو اہے۔ واضح رہے کہ شیخ رشید نے اضافہ ثابت ہونے پر 24گھنٹوں میں ٹرین نجی شعبے سے واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ پرائیویٹ پارٹیوں نے ریلوے کی جانب سے آؤٹ سورس کی جانے والی 6ٹرینوں میں من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دئیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…