کمار سانوبھی کرونا وائرس کا شکار

18  اکتوبر‬‮  2020

ممبئی (این این آئی) سالگرہ منانے کے لیے اہلخانہ کے پاس امریکا جانے والے بھارتی گلوکار کمار سانو نے ایس او پیز کے تحت کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا جس پر فضائی سفر کو معطل کرکے وہ گھر ہی میں قرنطینہ ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 90ء کی دہائی میں شہرت کی

بلندی کو چھونے والے پلے بیک سنگر کمارسانو میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور ان میں کسی قسم کی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گلوکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔62 سالہ کمار سانو کو کورونا میں مبتلا ہونے کا پتہ اْس وقت چلا جب وہ اپنی سالگرہ منانے اہلیہ اور بیٹیوں کے پاس لاس اینجلس جانے کی تیاری کررہے تھے تاہم پرواز سے پہلے کورونا ٹیسٹ کی شرط کی وجہ سے علامتیں نہ ہونے کے باوجود ٹیسٹ کرایا جو حیران کن طور پر مثبت آگیا۔کمار سانو کی اہلیہ سلونی نے بتایا کہ اگر وہ تب تک ٹھیک محسوس کرتے ہیں تو وہ 8 نومبر کو امریکا آئیں گے اور اگر وہ نہ آسکے تو ہم سب ان کے ساتھ تہوار منانے ممبئی جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…