4 ماہ میں اپوزیشن کے تمام کیسز فائنل ہو جائیں گے، جس جس نے چورن کھایا،اس کو پھکی دی جائیگی،تہلکہ خیز دعویٰ

18  اکتوبر‬‮  2020

حسن ابدال(این این آئی) وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ چار ماہ میں اپوزیشن کے تمام کیسز فائنل ہو جائیں گے اور جس جس نے چورن کھایا ہے اس کو پھکی دی جائے گی۔ ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نے اپنی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے، اب وہ ویسے ہی ٹارزن بننے کی کوشش کررہے ہیں، انہیں پاکستان کے خلاف باتیں

کرنے کا نقصان ہوگا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ 3 پارٹیوں کے الگ الگ ایجنڈے سامنے آئے ہیں،بلاول بھٹو قومی حکومت، مولانا فضل الرحمان انتخابات اور مسلم لیگ ن سب سمیٹنا چاہتی ہے تاہم 31 دسمبر سے 20 فروری تک جھاڑو پھر جائیگا، خوشی کی بات ہے عمران خان فرنٹ فٹ پر آگئے ہیں اور انہوں نے ان کو نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان چار ماہ میں اپوزیشن کے تمام کیسز فائنل ہو جائیں گے، اور جس جس نے چورن کھایا ہے اس کو پھکی دی جائے گی، یہ سب لوگ سائیڈ پر ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقریرغیرذمہ دارانہ تھی جس میں پاکستان کی عظیم فوج کے خلاف باتیں کی گئیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے میں شرمناک زبان استعمال کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ مارچ میں عمران خان اکثریت سے سینیٹ میں کامیاب ہو جائیں گے جس کی 20 فروری تک صورتحال بھی واضح ہو جائے گی۔ریلوے سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن تاریخی ہے اس کی تعمیر نو اور تزئین کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد ٹریکس اور کوچز کا افتتاح کریں گے، راولپنڈی میں 40 کوچز تیار کر رہے ہیں اور ایک کوچ پر90 لاکھ روپے کا خرچ آ رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چار ماہ میں اپوزیشن کے تمام کیسز فائنل ہو جائیں گے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…