ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

کرمپورذیشان کیس کامعمہ حل ہوگیا، باپ اپنی ہی سگی بیٹی سے منہ کالا کرتا رہا، پس پردہ تہلکہ خیزانکشافات

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاڑی(آن لائن )کرمپورذیشان مارے جانے کے کیس کامعمہ حل ہوگیا، پس پردہ تہلکہ خیزانکشافات۔ذیشان کو مارنے والا اشفاق اپنی سگی شادی شدہ بیٹی(ز)کی مسلسل عزت لوٹتا رہا۔بیٹی نے مقتول رشتہ دارذیشان کی مشاورت سے اس شرمناک منظرکی ویڈیو بنالی ویڈیو کا پتاچلنے پراشفاق نے ذیشان کومار کر نعش راجباہ میں پھینک دی پولیس تھانہ کرمپورنے ملزم کے

خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تین روزقبل احمدپورمائنرسے18سالہ نوجوان ذیشان علی کی رسیوں سے بندھی ہوئی نعش برآمدہوئی تھی اس کو مارنے والا قریبی رشتہ دار اشفاق نکلا، اشفاق کی حقیقی شادی شدہ بیٹی سے منہ کالاکرنے کی شرمناک ویڈیو سامنے آنے کے بعد اہل علاقہ کے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔اشفاق اپنی سگی بیٹی(ز)کو کافی عرصہ سے مسلسل اس سلوک کا نشانہ بناتاچلاآ رہا تھا مظلوم بیٹی جوکہ2بچوں کی ماں ہے اس نے اپنے باپ کے ظلم بارے میں اپنے قریبی رشتہ دارمقتول ذیشان علی کوبتایاکہ اس کا سگا باپ ڈرا دھمکا کر ہوس کا نشانہ بناتا ہے وہ اس گھناؤنے فعل سے تنگ آچکی ہے جس پرذیشان علی نے اپناموبائل دیاکہ وہ اس گھناؤنے کام کی ویڈیو بنائے(ز)نے ایسا کردیا جس کا پتہ اشفاق کوچلا تواس نے ذیشان کو مارنے کا منصوبہ بنایا، واردات والے دن اشفاق مقتول ذیشان کوسلنڈر میں گیس بھروانے کے بہانے گھرسے بلاکرلے گیااوراپنے گھرکے کمرہ میں لے جاکر سرمیں ڈنڈہ کا وار کیا جس پرذیشان بیہوش ہوگیا توملزم نے اس کورسی سے باندھ کرگردن کاٹ دی پھرجرم چھپانے کیلئے نعش رکشہ پرلوڈ کرکے احمد پور مائنر میں جا کر پھینک دی۔ پولیس تھانہ کرمپور تازہ ترین لرزہ خیزانکشافات کے بعد اشفاق کی بیٹی(ز) کا طبی معائنہ کرایا اور اس کے بیانات پراشفاق کے خلاف دفعہ302 اور عزت لوٹنے کا مقدمہ بھی درج کرلیاہے تاہم ملزم تاحال مفرور ہے

دریں اثناء مقتول ذیشان علی کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی اور مجرموں کو گرفتار نہیں کیا جارہا اگر یہی رویہ پولیس کا رہا تو ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔دوسری جانب پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…