اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے قانون کی منظوری نہیں دی۔ قانون کی عدم موجودگی میں الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں بلدیاتی انتخابات اور پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون میں تضاد آ سکتا ہے۔ انتخابات اور قانون میں تضاد کی صورت میں الیکشن کو قانونی تحفظ کون دے گا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات حتمی قانون سازی تک روک دیئے جائیں۔
مزیدپڑھیے:ترش پھلوں کے جوس کے استعمال سے” جلدکے سرطان “کے خطرے میں اضافہ
اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں