جن کارکنان کے ورک ویزے کی معیاد ختم ہوگئی انہیں واپس جانے کی اجازت نہیں ، عمان نے خبردار کردیا

16  اکتوبر‬‮  2020

مسقط ( آن لائن ) کورونا وائرس کی وبا سے متعلق سپریم کمیٹی کی ایک پریس کانفرنس میں عمان کے  وزیر صحت بریگیڈیئر سید العاصمی نے کہا ہے کہ وہ کارکنان جن کے ورک ویزوں کی میعاد ختم ہوگئی ہے انہیں سلطنت میں واپس جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بریگیڈیئر العاصمی نے بتایا کہ فی الحال ویزا کا اجرا معطل ہے اگرچہ خاندان کے افراد کے لئے داخلہ صرف ان لوگوں کے لئے دستیاب ہے جو یہاں قانونی رہائش رکھتے ہیں، انہوں نے شہریوں اور رہائشیوں کو سپریم کمیٹی کے جاری کردہ رہنما اصولوں پر تعاون کرنے شکریہ ادا کیا۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اگرچہ نقل مکانی پر پابندی کی خلاف ورزیوں اور ماسک نہ پہننے پر کچھ مقدمات درج کیے گئے ہیں، کورونا ایس او پیز اور دیھگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ خود پر عائد جرمانے بروقت ادا کریں۔بریگیڈیئر العاصمی نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی اقدام میں ملوث افراد کے نام اور ان کی تصاویر کو عام کردیا جائے گا،وزیر صحت نے بتایا کہ عمان میں 3،919 طبی عملہ کورونا وائرس میں متاثر ہوا ہے، ان میں سے بیشتر کمیونٹی انفیکشن کی وجہ سے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…