ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

پاکستان اسٹنٹ تیار کرنے والا دنیا کا 18  واں اور مسلم دنیا کا دوسرا ملک بن گیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) سائنس پارک میں کارڈیک اسٹنٹ کی تیاری کا افتتاح کردیا جس سے ملک دل کی بیماری کے اس علاج میں خودکفیل ہوگیا۔جمعہ کو وزیراعظم نے نسٹ میں کارڈیک اسٹنٹس کے

پروڈکشن یونٹ کا افتتاح کردیا جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹنٹ تیار کرنے والے دنیا کے 18 ممالک میں شامل ہوگیا اور مسلم دنیا کا دوسرا ملک بن گیا۔ عالم اسلام میں ترکی کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہوا۔مقامی طور پر اسٹنٹ تیار ہونے سے ملک میں دل کے مریضوں کو معیاری اور سستے اسٹنٹ دستیاب ہوں گے جبکہ ملک کو سالانہ 8 ارب روپے کی بچت ہوگی۔فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل ٹیکنالوجی میں پاکستان کا ایک اور بڑا قدم ہے، وزیراعظم عمران خان نے نسٹ سائنس پارک میں دل کے اسٹنٹس کی مینو فیکچرنگ کا افتتاح کردیا۔ یہ اسٹنٹس یورپی معیار کے مطابق ہیں، اس سہولت کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو اسٹنٹس بنانے کی میڈیکل ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…