جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

معروف ریسلر جان سینا نے مسلمان لڑکی سے شادی کر لی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2020 |

نیویارک( آن لائن )معروف ریسلر جان سینا نے ایرانی لڑکی سے شادی کر لی، ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر سٹار نے اپنی گرل فرینڈ شی شریعت کو خاموشی سے جیون ساتھی بنا لیا، تاحال شادی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے مشہور ترین امریکی ریسلر جان سینا نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جان سینا نے ایران سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ سے شادی کی ہے۔شی شریعت نامی لڑکی اور جان سینا 2019 سے تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں، جب کہ اب انہوں نے باقاعدہ شادی بھی کر لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے انجام پائی، اس حوالے سے جان سینا کی جانب سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ توقع ہے کہ جان سینا آئندہ چند روز کے دوران اپنی شادی کے حوالے سے اعلان کر دیں گے۔جبکہ ریسلر کی اہلیہ شی شریعت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ ایرانی نژاد کینیڈین شہری ہیں۔انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر وقت کینیڈا میں گزارا ہے۔ شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے جان سینا کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ یہ جان سینا کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے اپنی ایک ساتھی خاتون ریسلر سے شادی کی تھی، جو کئی برس کے ساتھ کے بعد ختم ہو گئی تھی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…