جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا دوبارہ رکن منتخب 193میں سے کتنے ووٹ حاصل کئے؟نتائج دیکھ کر ہر کوئی دنگ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020 |

نیویارک(این این آئی) پاکستان کو بھاری اکثریت کے ساتھ ایک بار پھر اقوامِ متحدہ (یو این)کی انسانی حقوق کونسل (ایچ آر سی)کا رکن منتخب کرلیا گیا اور 193 اراکین پر مشتمل جنرل اسمبلی میں پاکستان نے 169 ووٹ حاصل کیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کونسل کی

چارنشستوں کے لیے ایشیا پیسیفک خطے سے 5 امیدوار مد مقابل تھے جن میں سے پاکستان نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔واضح رہے کہ پاکستان 2018 سے ایچ آر سی میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے جبکہ گزشتہ روز ہونے والے انتخاب میں پاکستان کو مزید 3 سال کے لیے رکن منتخب کرلیا گیا ہے، اس رکنیت کا آغاز یکم جنوری 2021 سے ہوگا۔مزید یہ کہ 2006 میں انسانی حقوق کونسل کے قیام کے بعد سے پاکستان انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی اس سب سے اہم تنظیم کا پانچویں مرتبہ رکن منتخب ہوا ہے۔اس حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ عالمی برادری نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا اور انسانی حقوق کونسل میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے قومی اور عالمی انسانی حقوق کے ایجنڈے میں ہماری خدمات کو تسلیم کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بنیادی حقوق اور اور آزادیوں کی حمایت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی کوششوں کو جاری رکھے گا اور غیر جانبداری، بات چیت، عالمگیریت اور تعاون جیسے انسانی حقوق کونسل کے اصولوں کے مطابق کام کرنے کو یقینی بنائے گا۔پاکستانی مشن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عزم کے ساتھ ہم

رواداری، احترام اور تعمیری مشغولیت کو فروغ دیں گے۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے ایچ آر سی ایک بہت اہم فورم رہا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان اقوام متحدہ میں

بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کی جانے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مسلسل نشاندہی کر رہا ہے، مزید یہ کہ ان خلاف ورزیوں کا اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق اور انڈیپینڈنٹ اسپیشل پروسیجر مینڈیٹ ہولڈرز کی مختلف رپورٹس میں

ذکر بھی موجود ہے۔پاکستانی مشن کا مزید کہنا تھا کہ کونسل کے کاموں کے ساتھ ساتھ پاکستان کشمیریوں کی حالت زار سمیت دنیا میں جہاں بھی لوگوں پر ظلم ہورہا ہے ان کے لیے آواز اٹھائے گا اور متحرک رہے گا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اندر انسانی حقوق کونسل ایک بین الحکومتی

تنظیم ہے جس کا صدر دفتر جنیوا میں ہے، یہ دنیا بھر میں انسانوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں فروغ دینے کے لیے ذمہ دار ہے، اس میں 47 ریاستیں شامل ہیں، جہاں انسانی حقوق کے موضوعات اور مقبوضہ کشمیر جیسے توجہ طلب مخصوص صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…