ہفتہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2026 

بھارت کا مذاکرات کیلئے پیغام پاکستان نے شرائط سامنے رکھ دیں

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن)معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا جھوٹا بیانیہ بنایا، وزیراعظم عمران خان نے پچھلی حکومتوں سے بڑھ کر دنیا میں آواز بلند کی ہے،کشمیری اس تنازعے میں سب سے اہم ترین فریق ہیں،وزیراعظم پاکستان کے ویژ ن میں خوشحالی کے لیے معاشی استحکام اور راہداری اہم ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار

انہوں نے بھارتی صحافی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر معید یوسف نے دوران انٹرویو بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے نئے ثبوت دیکھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کی دہشت گردی کو مالی امداد فراہم کرنے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں،اے پی ایس حملے کے ماسٹر مائنڈ حملے کے وقت بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے رابطے میں تھا،پاکستان کے پاس بھارت سے کی گی فون کالز کے ثبوت بھی موجود ہے،را نے ایک پروسی ملک میں موجود سفارت خانے کے ذریعے چائنیز کونسلٹ، پی سی گوادر اور سٹاک ایکسچینج پر حملہ کروایا،حال ہی میں را افسران کی نگرانی میں افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دہشت گرد تنظیموں کو ضم کیا گیا اور اس کے لیے 10 لاکھ ڈالر دیئے گئے،چینی قونصلیٹ حملے میں ملوث اسلم اچھو کے پرائمس ہسپتال نیو دہلی میں علاج کے ثبوت موجود ہیں،سمجھوتہ جیسی دہشتگردی میں ملوث ہندو پرست دہشتگردوں کوہندوستانی عدالتوں نے رہا کر دیا ہے۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بامعنی مذاکرات کے لیے شرائط رکھی ہیں، مقبوضہ کشمیر کے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی ہونی چاہیے،مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی محاصرے کا خاتمہ کیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب کی تبدیلی کے لاگو قانون کا خاتمہ کیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا روکنا ہوگا،پاکستان کے خلاف ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کو روکنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے گوشاں ہے،

پاکستان امن چاہتا ہے لیکن بھارت کی ہندتوا حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں حائل ہیں ،مودی حکومت توسیع پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے خطے میں تنہا رہ گئی ہے،بھارتکی کشمیریوں پر بربریت اور فوجی محاصرے کو ختم کیے بغیر مذاکرات ناممکن ہے۔دنیا کو معلوم ہے کہ کشمیری ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کے سائے تلے زندگی گزارنے کو تیار نہیں،کشمیری ہندوستان سے نفرت کرتے ہیں،

بھارت نے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا جھوٹا بیانیہ بنایا، وزیراعظم عمران خان نے پچھلی حکومتوں سے بڑھ کر دنیا میں آواز بلند کی ہے،کشمیری اس تنازعے میں سب سے اہم ترین فریق ہیں،وزیراعظم پاکستان کے ویڑن میں خوشحالی کے لیے معاشی استحکام اور راہداری اہم ترجیح ہے،ایک سوال کے جواب میں معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوس میں قیام امن کیلئے کوشاں ہے، تنازعہ کے

حل اور کشمیریوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ ہے، بھارتی پروپیگنڈا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو تبدیل نہیں کر سکتا، بھارت میں میرا ہم منصب مذاکرات کے ہر راستے کو بند کرنے میں مصروف ہے،پاکستان امن کی خواہش رکھتا ہے اور بھارت کے ساتھ کسی بھی مکالمے کا خیرمقدم کرے گا اگر بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی

زندگی معمول پر لائے، کشمیریوں کو مذاکرات میں پرنسپل پارٹی تسلیم کرے، اور بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی بند کرے، بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی غلطی کے نتیجہ میں پاکستان کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا، دنیا کو نظر آرہا ہے کہ کون سا ملک امن پسند ہے اور کون سا اپنے پڑوسیوں کے ساتھ جنگ پر تلا ہے، اگر مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم بند کر دے تو مذاکرات کیے جا سکتے ہیں،۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…