منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کرونا کی دوسری لہر، دنیا بھر میں ایک دن کے دوران  ہزاروں افراد نے تڑپ تڑپ کر جا ن دیدی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شنگھائی (آن لائن)  دنیا بھر میں کرونا وائرس انفکیشن سے اموات کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئی، کرونا کی اس دوسری لہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 700 افراد ہلاک جب کہ ڈھائی لاکھ افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  شنگھائی کی نجی سافٹ ویئر سلوشن کمپنی کی ریفرنس ویب سائٹ ورلڈومیٹر کے اعداد و شمار  میں کہا گیا ہے  کہ

دنیابھر میں نئے کرونا وائرس کو وِڈ نائنٹین سے ہلاکتیں 10 لاکھ 85 ہزار 500 ہو گئی ہیں۔یہ مہلک وائرس اب تک دنیا کے 214 ممالک اور علاقوں میں 3 کروڑ اور 80 لاکھ 49 ہزار انسانوں کو متاثر کر چکا ہے، دوسری طرف وائرس سے لگنے والی بیماری سے اب تک 2 کروڑ 86 لاکھ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔چین سے نمودار ہونے والے اس وائرس نے سب سے زیادہ تباہی امریکا میں پھیلائی، اب تک وائرس سے امریکا میں 2 لاکھ 20 ہزار افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 لاکھ 27 ہزار ہے، جن میں 51 لاکھ 84 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔بھارت میں وائرس کے مزید 55 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، مجموعی متاثرین کی تعداد 71 لاکھ 75 ہزار سے تجاوز کر گئی، جب کہ اموات 1 لاکھ 9 ہزار 800 ہو چکی ہیں۔برازیل میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار ہو گئی ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 51 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ روس میں وائرس سے اموات 22 ہزار 700 سے زائد ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 12 ہزار ہو چکی ہے۔چین میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آنے لگے ہیں، شہر چنگ ڈاؤ میں 9 کیس رپورٹ ہوئے، جس پر چینی حکومت نے چنگ ڈاوکی پوری آبادی کے ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا ہے، چینی حکام کا کہنا ہے کہ 5 دن میں شہر کی تمام 90 لاکھ آبادی کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…