جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

حکومتی حکمت عملی کا توڑ پی ڈی ایم نے گرفتاریوں کیخلاف ہنگامی منصوبہ تیار کرلیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد،لاہور (این این آئی، آئی این پی)اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے منصوبہ بنایا ہے کہ اگر پہلے جلسے سے قبل ان کے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تو وہ احتجاج کا دائرہ گوجرانوالہ اور اس سے ملحقہ علاقوں تک بڑھا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 11 جماعتوں کے اتحاد کی صورت میں بننے والی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ہوگا ۔اس حوالے سے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے 15 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں گرفتاریوں کے بعد کی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہنگامی منصوبے کے طور پر، گجرات، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور لاہور سمیت دیگر علاقوں سے گوجرانوالہ جلسے کیلئے جانے والے شرکا کو علاقوں کی اہم سڑکوں پر دھرنا دینے کی ہدایت کی گئی ہے، مزید یہ کہ یہ وہ وقت ہوگا جب احتجاج کا اثر پورے خطے میں پھیلائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی خراب صورتحال میں کسی بھی غیر آئینی اقدام سے ہوشیار رہتے ہوئے اپوزیشن کی یہی کوشش ہے کہ سیاسی کارکنان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، اپوزیشن یا پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان کوئی جھڑپ نہ ہو۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کو

فری ہینڈ نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے وفاق سے مشاورت شروع کر دی،اپوزیشن کے مر کزی قائدین کی نظر بندیوں سمیت دیگر آپشنز بھی استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے وفاق سے مشاورت اور اپوزیشن جماعتوں

کی بھر پور سیاسی سر گر میاں شروع ہونے کے بعد اپوزیشن کو احتجاجی جلسوں کے معاملے پر فری ہینڈ نہ دینے کی پالیسی اختیار کر نے کا منصوبہ بنالیا ہے۔پولیس سمیت دیگر اداروں سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…