ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

سی ای او، پی آئی اے ارشد ملک کی پانچوں انگلیاں گھی میں تنخواہ 9لاکھ 70ہزار، انٹرٹینمنٹ کی مد میں ایک لاکھ ہائوس رینٹ 2لاکھ 33ہزار،2گاڑیوں کی سہولت بھی حاصل اس کے علاوہ کیا مراعات لے رہے ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کے سربراہ کی بھاری مالی مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق سی ای او تنخواہ کے ساتھ ساتھ کئی مراعات بھی لے رہے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی بنیادی تنخواہ نو لاکھ ستر ہزار روپے ہے

جبکہ دیگر الائونسز کے ساتھ اٹھارہ لاکھ روپے ماہانہ وصول کرتے ہیں، ایک لاکھ روپے صرف انٹرٹنمنٹ کی مد میں دیئے جارہے ہیں،اسائمنٹ الائوئنس کیلئے دولاکھ ساٹھ ہزار اور ہائوس رینٹ دو لاکھ تینتیس ہزارروپے دیا جارہاہے،ارشد ملک یوٹیلٹی کی مد میں قومی ایئرلائنز سے ایک لاکھ چھیاسی ہزار روپے وصول کررہے ہیں، اتنا ہی نہیں دوہزار سی سی اور ایک اٹھارہ سو سی سی کی گاڑی کی سہولت بھی حاصل ہوگی، سروس کنٹریکٹ میں نظرثانی کا اطلاق جولائی دوہزار بیس سے ہوچکا ہے،واضح رہے کہ قومی ایئر لائنز پی آئی اے ویسے ہی خسارے کا شکار ہے، ایسے میں اتنی تنخواہ اور مراعات ادارے پر کسی بوجھ سے کم نہیں ۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…