پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

حکومت کیلئے نئی مصیبت کھڑی 14 اکتوبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے اطلاق کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلا ن   ۔14 اکتوبر کو پاکستان بھر کے ڈاکٹرز و میڈیکل کالجز کے طلباء اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک کے لیے میڈیکل کالجز کی سطح پر طلبہ کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں۔یہ تمام فیصلے وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے چاروں صوبوں کے وائی ڈی اے سربراہان سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔کانفرنس میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ ، بلوچستان، آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے صدور اور کیبنٹ ممبران نے شرکت کی۔کانفرنس میں پاکستان میڈیکل کمیشن پر اظہار خیال کیا گیا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے تمام یونٹس نے پاکستان میڈیکل کمیشن کو متفقہ طور پر رد کر تے ہوے کہا گیا پاکستان میڈیکل کمیشن غیر آئینی ، غیر جمہوری اور غیر قانونی باڈی ہے۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کی تشکیل بین الاقوامی قوانین کے مخالف ہے۔پوری دنیا میں لائسنس مہیا کرنے والی باڈیز منتخب شدہ اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوتی ہیں۔ نئے قانون کا اطلاق غیر منظم طریقے سے لاگو کرکے پاکستان بھر کے لاکھوں طلباء کا مستقبل تاریک کر دیا گیا یے۔ پاکستان کے تمام صوبوں میں اس قانون کے خلاف منظم تحریک چلائی جائے گی۔پی ایم سی کے خلاف تمام صوبوں میں قانونی کارروائی کے آپشنز بھی استعمال کیے جائیں گے۔تمام صوبوں کے بڑے شہروں میں بھرپور تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ مطالبات کی منظوری تک کسی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…