جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

سلمان شہباز کی طلبی کا اشتہار آویزاں نوازشریف کی طلبی کے اشتہار کب اور کتنے اخبارات میں شائع ہونگے؟اہم ترین معاملے کی تفصیلات آگئیں

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور، اسلام آباد( این این آئی)شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ سلمان شہباز کی طلبی کے اشتہارات کمرہ عدالت ،رہائشگاہ اور عوامی مقامات پر آویزاں کردئیے گئے ۔

اشتہار کے متن میں کہا گیا ہے کہ سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تاہم وہ پیش نہ ہوئے،سلمان شہباز جان بوجھ کر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے،سلمان شہباز 13اکتوبر کو عدالت پیش ہوکر ٹرائل کا سامنا کریں۔احتساب عدالت نے ڈی جی نیب کو آئندہ سماعت پر سلمان شہبازکے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔دریں اثنا ء العریزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی معاملہ پر دو اخبارات میں آئندہ ہفتے نواز شریف کی طلبی کے اشتہار جاری ہونگے۔ اسلام آبادہائی کورٹ نے نوازشریف بذریعہ اشتہار 24 نومبر کو عدالت میں طلب کر رکھا ہے ،اشتہار کے متن کے مطابق آپ کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے، چوبیس نومبر تک عدالت کے سامنے سرنڈر کریں۔ متن کے مطابق سرنڈر نہ کرنے کی صورت میں عدالت ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت اشتہاری قرار دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…