جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

پی ڈی ایم کے جلسے جلوس ہونے سے پہلے ہی حکومت کی نیندیں اڑ گئیں ، پولیس سپیشل برانچ کو اہم ٹاسک سونپ دیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا، اہم ذمہ داری پولیس سپیشل برانچ کو سونپ دی گئی، پاکستان ڈیموکریٹک الا ئنس کے جلسوں کی جگہوں، سرگرم کارکنوں اور جلسے کیلئے کھانا لانے والوں کی تفصیلات طلب کرلی۔

امان و امان کے معاملات پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔  وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت صوبائی امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس کے جلسوں کے حوالے سے لائحہ عمل تیار اور اہم فیصلے کئے گئے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے سپیشل برانچ کو خصوصی ذم داری سونپ دی گئی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کریگا تو سخت ایکشن ہو گا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے سر گرم کارکنوں،(ن) لیگ پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) کی الگ الگ فہرستیں تیار مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سپیشل برانچ سے کہا گیا کہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا جائے جہاں جلسے ہوں گے وہاں اپوزیشن جماعتیں کتنے افراد لا سکتی ہیں،کن کن افراد کی جلسے میں بندے اور کھانا لانے کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، اپوزیشن کے کتنے رہنماء و کارکن ہیں جن کیخلاف مقدمات درج ہیں۔ اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا قانون اور حکومتی احکامات کے برعکس اقدامات کی اجازت نہیں ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…