جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

خبردار! بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی انٹرنیٹ پر تلاش مہنگی پڑ سکتی ہے،2020کی خطرناک ترین سیلبرٹی فہرست جاری

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) انٹرنیٹ پر نئے بگز اور وائرس سے سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی ’میک ایفی‘ نے ’’موسٹ ڈینجرس سیلبرٹی لسٹ 2020‘‘ یعنی رواں سال کے لیے خطرناک ترین سیلبرٹی فہرست کا 14 واں ایڈیشن جاری کی کر دیا۔اس میں سرفہرست معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں

جبکہ اداکارہ تبو دوسرے نمبر پر ہیں۔میک ایفی کی فہرست کے مطابق اس سال اداکارہ تبو کے بعد سب سے زیادہ خطرناک سیلبرٹی اداکارہ تاپسی پنوں ہیں جبکہ ان کے بعد اداکارہ انوشکا شرما اور سوناکشی سنہا کا نمبر آتا ہے۔ان کے بعد فہرست میں نوجوان گلوکار ارمان ملک کا نام ہے۔ سارہ علی خان ساتویں نمبر پر ہیں، جبکہ شاہ رخ خان نویں اور گلوکار ارجیت سنگھ دسویں نمبر پر ہیں۔معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی انٹرنیٹ پر تلاش مہنگی پڑ سکتی ہے۔ میک ایفی انڈیا کے ایم ڈی اور انجینیئرنگ کے نائب صدر وینکٹ کرشناپور نے ہیکنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ انٹرٹینمنٹ کے لیے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ سائبر مجرم ان کا قریب سے تعاقب کرتے ہیں اور ان کی پسند و ناپسند کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صارف عام طور پر مفت کے شوز اور اہم سپورٹس ایونٹ کی تلاش میں رہتے ہیں اور وہ انجانے میں ایسی ویب سائٹ پر چلے جاتے ہیں جہاں سے ان کے کمپیوٹر، موبائل اور دوسرے آلات میں وائرس داخل ہو جاتا ہے جس سے ان کی معلومات کو اور ان کے آلات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…