اگلے 48گھنٹے انتہائی اہم ڈونلڈ ٹرمپ کا ہسپتال سے ویڈیو بیان سامنے آگیا

4  اکتوبر‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی صحت فی الحال بہتر ہے مگر آنے والے دن آزمائش کے ہیں۔ صدر ٹرمپ اس وقت واشنگٹن میں والٹر ریڈ ملٹری میڈیکل سنٹر میں زیر علاج ہیں۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ جلد ہی اسپتال سے واپس آ جائیں گے وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ میں یہاں آیا ہوں۔ میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ میں اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں ، ہم مکمل صحت یاب ہونے کے لیے سخت کوشش کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں جلد ہی واپس آؤں گا اور میں جس طرح کی شروعات کی تھی اسی طرح انتخابی مہم ختم کرنے کا منتظر ہوں۔انہوں نے والٹر ریڈ سنٹر میں اپنے میڈیکل وارڈ سے بظاہر فلمایا گیا ویڈیو کلپ میں بھی جاری کیا اور کہا کہ میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ میں صرف وہائٹ ہاؤس میں نہیں رہنا چاہتا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ اصل امتحان آئندہ چند روز میں ہوگا۔ یہ اگلے دو دن میں ہو گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹرمپ کے ڈاکٹروں نے ہفتے کے روز تصدیق کی تھی کہ انہیں اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ان کی حالت بہت اچھی ہے ، لیکن امریکی صدر کی صحت سے واقف ایک ماخذ نے بتایا کہ ان کی اہم علامات تشویش ناک ہیں اور آئندہ 48 گھنٹے ان کی صحت کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔ والٹر ریڈ ملٹری اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے ٹرمپ کی صحت کی صورتحال سے متعلق اپنی پہلی تازہ ترین طبی رپورٹ میں ڈاکٹروں نے ان کی بیماری کی تصدیق کی تھی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…