اسلام آباد ( آن لائن ) پا کستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید نے مسلم لیگ ( ن) کے قائد میاں نوازشریف کو وطن واپس نہ آنے کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ابھی وطن واپس نہیں آنا چاہیے انہیں ابھی لندن میں ہی رہنا چاہیے ،
پاکستان میں نہ انہیں انصاف ملا نہ انہیں انصاف ملنے کی مجھے کوئی توقع نظر آتی ہے، جس جج نے دبا ئو کے تحت فیصلہ دیا اسے ہائیکورٹ نے گھر بھیجا اور ہائی کورٹ نے اس جج کو ماتھے کا داغ قرار دیا لیکن افسو س کامقا م ہے کہ اس کا فیصلہ برقرار ہے، پارٹی بھی یہی چاہتی ہے کہ نواز شریف صاحب لندن میں رہیں اور اپنا علاج کروائیں ،جب وہ صحت یاب ہوجائیں گے تو پارٹی مناسب سمجھے گی تو ان سے واپسی کی درخواست کرے گی،انہوں نے کہا کہ کیا آئین پر عمل کروانا منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرنا تصادم ہے؟ تصادم وہ لوگ چاہتے ہیں جو الیکشن چوری کرتے ہیں، پارٹی کا فیصلہ یہ ہے کہ نواز شریف کو اپنا علاج کروانا چاہیے جب علاج مکمل ہو جائے تو انہیں اپنے فیصلے کرنا چاہیں۔