کراچی(این این آئی)وزارت خزانہ نے نیا پاکستان سر ٹیفکیٹس پر شرح منافع کا تعین کردیا۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں کم از کم 5 ہزار ڈالر تک سرمایہ کا ری کی جاسکے گی۔ 3 ماہ کے ڈالر سرٹیفکیٹس پر 5.5 فیصد، 6 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر 6 فیصد، 12 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر 6.5 فیصد
، 3 سال کے سرٹیفکیٹس پر 6.75 فیصد اور 5 سال کے سرٹیفکیٹس پر 7 فیصد سالانہ منافع دیاجائے گا۔ روپے میں خریدے گئے 3 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر 9.5 فیصد، 6 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر 10 فیصد، 12 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر 10.5 فیصد، 3سالہ سرٹیفکیٹس پر 10.75 فیصد اور 5 سالہ سرٹیفکیٹس پر سالانہ 11 فیصد منافع دیا جائے گا۔ پاکستانی شہریوں اور سمندر پار پاکستانیوں کو نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ سرٹیفکیٹس ملک کے مختلف کمرشل بینکوں کے ذریعے عوام کو فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے ۔ یہ سرٹیفکیٹس زکواة کٹوتی سے مستثنیٰ ہو نگے تاہم منافع پر 10 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، اسٹیٹ بینک ان سرٹیفکیٹس کے بارے میں الگ ایس او پیز جاری کرے گا۔