نوازشریف حکومت اور عوام کو دھوکا دیکر گئے، ملزم لندن بیٹھ کر عوام اور حکومت پر ہنستا ہوگا وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار پراسلام آباد ہائیکورٹ کے سخت ریمارکس

30  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ کی عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف کیس کی سماعت کی دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے

ریمارکس دیئے کہ نواز شریف کو پتہ ہے کہ وہ پورے سسٹم کو شکست دیکر باہر گئے ہوئے ہیں وہ باہر بیٹھ کر حکومت اور اس ملک پر ہنستا ہو گا یہ ایک شرمناک طرز عمل ہے حکومت کو بھی آئندہ سوچنا چائیے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف نے پھر وارنٹس گرفتاری وصول کرنے سے انکار کر دیا، نوازشریف کے وارنٹس گرفتاری کی قونصل اتاشی کے ذریعے پھر تعمیل نہ ہو سکی، قونصل اتاشی حسن نواز کے سیکرٹری کی درخواست پر دوبارہ وارنٹس لیکر گئے مگر کسی نے وصول نہیں کیے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ قونصل اتاشی حسن نواز کے سیکرٹری وقار احمد کے فون کرنے پر دوبارہ وارنٹس لیکر گئے تھے، زاتی حیثیت میں پہلی بار جانے پر بھی اتاشی سے کسی نے وارنٹس وصول نہیں کئے تھے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وارنٹس سے متعلق کوئی پیشرفت ہو سکی ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جی نہیں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ۔

قونصل اتاشی عبدالحنان ایون فیلڈ اپارٹمنٹس گئے تھے، مسٹر ایڈی نام کا شخص وہاں ملا اس نے کہا وارنٹس وصول نہیں کئے جائیں گے، گزرے روز ہمیں برطانیہ میں سفارتخانے سے جواب موصول گیا ہم نے قونصل اتاشی سے کہا ہے کہ وہ اپنا تصدیق شدہ بیان بھی بھیج دیں

قونصل اتاشی کا تصدیق شدہ بیان کسی بھی وقت پہنچ جائے گا، برطانیہ میں کاونٹی کورٹ کے ذریعے بھی وارنٹس کی تعمیل میں رکاوٹ ہو گی ۔کامن ویلتھ آفس سے رابطہ کیا گیا تھا ،ہمیں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کے وہ پابند نہیں ۔جس پر جسٹس عامر فاروق نے

ریمارکس دیئے کہ اس کا مطلب ہے وہ ہمیں سہولت فراہم نہیں کریں گے ،اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر یورپ محمد مبشر بھی عدالت میں موجود ہیں جس پر جسٹس عامر فاروق نے ہدایات دی کہ آپ کے پاس جو دستاویزات آئی ہیں انہیں باقاعدہ فائل

کریں ہم ان دستاویزات کو دیکھ کر اپنا آرڈر جاری کریں گے، اشتہار جاری کرنے ہیں یا جو بھی کرنا ہے ہم دیکھیں گے ہم نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کییدیکھنا ہے کہ کیا جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے فرار کیا جا رہا ہے؟ عدالت نے وارنٹس کی عدم تعمیل سے متعلق قونصل

اتاشی کا تحریری بیان طلب کر لیا اس موقع پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ساری کارروائی مکمل کرنے کا ایک مقصد ہے ہم چاہتے ہیں ملزم کل واپس آکر یہ نہ کہے اسے پتہ نہیں اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم خود کو جان بوجھ کر چھپا رہا ہے

جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ وہ چھپا رہا ہے؟ملزم پوری قوم سے خطاب کر رہا ہوتا ہے، عدالت نے برطانیہ میں قونصل اتاشی کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قونصل اتاشی کا بیان ریکارڈ کر کے آگے بڑھیں گے نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ

ویڈیو اسکینڈل میں نوازشریف کی اضافی دستاویزات کی درخواست بھی آج لگی ہے ہماری استدعا ہے کہ نوازشریف کی اس متفرق درخواست کو بھی خارج کیا جائے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کو بعد میں دیکھیں گے، عدالت نے نوازشریف سے ایون فیلڈ میں سزا معطلی ختم کرنے پر

آئندہ منگل کو جواب طلب کر لیا نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی ختم کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری نیب نے ایون فیلڈ میں سزا معطلی کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی ،قونصل اتاشی کا بیان بھی آئندہ بدھ کے دن ڈیڑھ بجے ریکارڈ کیا جائے گا عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…