اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سانحہ صفورہ تحقیقات میں مزید پیش رفت کے بعد واقعے میں ایک خاتون کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان کے گروہ میں خاتون کا نام سعدیہ ہے ، سعدیہ نامی خاتون طلبا کو تنظیم میں شامل کرتی ہے جبکہ طلبا میں القاعدہ کا نیٹ ورک منظم بنانے پر معمور تھی۔ ذرائع کے مطابق سعدیہ القاعدہ کے مقامی کمانڈر کی اہلیہ ہے۔ سعدیہ نے نجی جامعہ کے طلبا کو سانحہ صفورا میں معاون کے طور پر استعمال کیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے خاتون کی گرفتاری کے لئے حیدرآباد اور کراچی میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مزیدپڑھیے:بھارت،ہیما مالنی کی گاڑی کو حادثہ ،ایک شخص ہلاک،اداکارہ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
سانحہ صفورا میں ملوث اہم کردار منظر عام پر آگیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں